میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اڈیالہ جیل میں شاہد خاقان کی طبیعت ناساز، پمز ہسپتا ل میںطبی معائنہ

اڈیالہ جیل میں شاہد خاقان کی طبیعت ناساز، پمز ہسپتا ل میںطبی معائنہ

ویب ڈیسک
هفته, ۲ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

ایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طبیعت خراب ہونے پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ کرایا گیا۔قومی احتساب بیورو (نیب)نے مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں 18جولائی کو گرفتار کیا تھا۔نیب کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کے خلاف تاحال ریفرنس دائر نہیں کیا گیا اور احتساب عدالت کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں کئی بار توسیع کی جا چکی ہے ۔28اکتوبر کو شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت میں بتایا تھا کہ میڈیکل بورڈ کی جانب سے ان کی سرجری تجویز کی گئی ہے لہذا عدالت اجازت دے کہ میں اپنے خرچ پر شفا انٹرنیشنل اسپتال سے علاج کرائوں۔شاہد خاقان نے عدالت سے یہ استدعا بھی کی کہ ان کا کیس میڈیا پر براہ راست دکھایا جائے تاکہ پورا پاکستان دیکھے کہ منتخب نمائندے کتنے کرپٹ ہیں۔احتساب عدالت نے نیب کی استدعا پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں 19 نومبر تک توسیع کر رکھی ہے ۔اب اطلاعات ہیں اڈیالہ جیل میں شاہد خاقان عباسی کی طبیعت ناساز ہونے پر جیل حکام انہیں معائنے کے لیے پمز لیکر آئے ۔ترجمان پمز ہسپتا ل ڈاکٹر وسیم نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی نے کارڈیک سینٹر میں اپنا چیک اپ کرایا۔ڈاکٹر وسیم کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے دل،گردے اور ہرنیا کا چیک اپ کیا گیا، چیک اپ کے بعد شاہد خاقان عباسی پمز سے روانہ ہو گئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں