میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منشیات سمگلنگ کیس،رانا ثنا اللہ کے جسمانی ریمانڈ میںمزید14 دن کی توسیع

منشیات سمگلنگ کیس،رانا ثنا اللہ کے جسمانی ریمانڈ میںمزید14 دن کی توسیع

ویب ڈیسک
هفته, ۲ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

انسداد منشیات کی عدالت نے ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کے جسمانی ریمانڈ میں مزید14 دن کی توسیع کر دی ۔ہفتہ کو انسداد منشیات عدالت کے خصوصی جج خالد بشیر نے بطور ڈیوٹی جج ن لیگی رہنما سمیت دیگر ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت کی اور تفتیشی افسر نے کال ڈیٹا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔رانا ثنا اللہ کی جانب وکیل سید فرہاد علی شاہ اور اعظم نذیر تارڑ عدالت میں پیش ہوئے ۔وکیل صفائی نے اعظم نذیر تارڑ نے موقف اپنایا کہ پولیس میگا فون استعمال کر رہی ہے ، پولیس والے 300 بندے ہیں اور وکیل صرف 5 یا 6 ہیں۔جج خالد بشیر نے ریمارکس دیئے کہ بحث تو 2 یا 3 وکلا نے ہی کرنی ہے ۔اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمیں رانا ثنا اللہ سے ملاقات کیلئے 15 منٹ کا وقت دے دیں۔عدالت نے حکم دیا کہ ہم 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دے رہے ہیں ملزمان کو 16 نومبر کو دوبارہ پیش کیا جائے ۔خیال رہے کہ ن لیگی رہنما اور پنجاب کے سابق وزیر قانون کو چار ماہ قبل منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔اے این ایف حکام کے مطابق رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی اور کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں