میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی، جامع کلاتھ مارکیٹ کی 25 دُکانیں لوٹ لی گئیں

کراچی، جامع کلاتھ مارکیٹ کی 25 دُکانیں لوٹ لی گئیں

ویب ڈیسک
جمعه, ۲ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

کراچی میں جامع کلاتھ لکھنو مارکیٹ میں 25 سے زائد دکانوں سے 20 سے زائد ملزمان لاکھوں روپے نقدی لے کر فرار ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں صبح سویرے جامع کلاتھ لکھنومارکیٹ میں 20 ملزمان نے 25 دُکانوں کے تالے توڑ کر انہیں لوٹ لیا۔ دُکانداروں کے مطابق ملزمان دُکانوں سے لاکھوں روپے کی نقدی رقم لیکر فرار ہوگئے ، جبکہ انہوں نے مزاحمت پر چوکیداروں پر تشدد بھی کیا۔واردات کے بعد دُکانداروں نے جامع کلاتھ سگنل پر احتجاج بھی کیا جس سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی، پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں