میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اہل کراچی کی گنتی کم کرنے والے غدار ہیں، عوام انتقام لیں گے، حافظ نعیم الرحمن

اہل کراچی کی گنتی کم کرنے والے غدار ہیں، عوام انتقام لیں گے، حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
پیر, ۲ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اہل کراچی کی گنتی کم کرنے والے کراچی کے غدار ہیں اور عوام عام انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے ان غداروں سے انتقام لیں گے اور ان تمام پارٹیوں کو مسترد کر دیں گے جو اس جرم میں شریک ہیں ،کراچی کی گنتی پوری نہ کرنے پر تمام حکمران پارٹیوں نے اتفاق رائے کیا ہوا ہے ، پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم اور نواز لیگ نے مل کر اور مجرمانہ طور پر ایک مرتبہ پھر اہل کراچی کو ان کی جائز اور حقیقی نمائندگی ، وسائل ، ملازمتوں کے کوٹے ، انفرا اسٹریکچر اور ترقی سے محروم کیا ہے ۔ کراچی کے ایک کروڑ 47لاکھ افراد کو کم گنا گیا ہے اگر کراچی کی گنتی پوری ہو تی تو ہماری قومی اسمبلی میں 32اور صوبائی اسمبلی میں ہو جاتیں۔ اہل کراچی کے جائز اور قانونی حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کے لیے اور پیٹرول و بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں ، جان لیوا مہنگائی اور جاگیرداروں پر ٹیکس لگانے کے بجائے سارا بوجھ عوام پر ڈالنے کے خلاف جمعہ 6اکتوبر کو گورنر ہائوس سندھ پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا اور وہیں فیصلہ کریں گے کہ کب اُٹھنا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں