میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شیخ رشید کو ایک ہفتے میں عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم

شیخ رشید کو ایک ہفتے میں عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم

جرات ڈیسک
پیر, ۲ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پولیس کو ایک ہفتے میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کی حراست کے خلاف دائر درخواست پرسماعت کی ۔ آر پی او راولپنڈی سید خرم علی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے آر پی او سے سوال کیا کہ شیخ رشید اور ا ن کے ساتھ دیگر دو اشخاص کہاں ہیں، آپ لکھ کے عدالت کو دینگے یا شیخ رشید کو پیش کرینگے؟ عدالت کے پوچھنے پر آر پی او نے عدالت سے مزید 15  دن کا وقت مانگ لیا۔ اس پر عدالت نے کہا کہ 15 دن بہت زیادہ ہیں یہ عام معاملہ نہیں، دو دن کی بھی مہلت بہت زیادہ ہوگی۔ جسٹس صداقت علی نے کہا کہ وکیل درخواست گزار سردارعبدالرازق کے کہنے پرمزید 7 دن کی مہلت دیتا ہوں، شیخ رشید ایک ہفتے کے اندر پیش نہ ہوئے تو عدالت ایف آئی آرکا حکم دیگی، شیخ رشید کے ساتھ گرفتار 2 افراد رہائی کے بعد کیا کہہ رہے ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شیخ رشید کو گھر سے گرفتار کرکے گولڑہ شریف انٹیلیجنس کے دفتر منتقل کیا گیا جس کی ویڈیوز موجود ہیں۔ ہائی کورٹ نے شیخ رشید کی انٹیلیجنس دفتر منتقل کرنے کی ویڈیوز طلب کرلیں۔ عدالت نے درخواست گزار اور ان کے وکلا سے شیخ رشید احمد کی گرفتاری سے متعلق بیان حلفی بھی طلب کرلیے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں