میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کو مانتی ہی نہیں تو مذاکرات کیسے؟مریم نواز

حکومت کو مانتی ہی نہیں تو مذاکرات کیسے؟مریم نواز

ویب ڈیسک
جمعه, ۲ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت کو مانتی ہی نہیں تو مذاکرات کیسے؟عمران جلد گھرجائینگے،ان کی حکومت وقت سے بہت پہلے گر جائے گی۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) متحد ہے، (ن) لیگ کو جھکانا خام خیالی ہوگی، ہمارا ووٹ بینک کم نہیں زیادہ ہوا ہے۔ اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو ہوجاؤں گی، یہ سیاہی ان کے اپنے منہ پر ملی جائے گی ، شاہد خاقان عباسی گرفتار ہوئے تو راناثنااللہ آجائیں گے، ہمیں گرفتاری کا کوئی خوف نہیں، ہمیں پتہ تھا کہ جو راستہ چنا ہے اس میں مشکلات آئیں گی، ہمیں گرفتار کیا گیا تو نوازشریف لندن سے قیادت کریں گے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں سے نواز شریف کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا، وہ 3 بار وزیراعظم رہے ہیں، جو نواز شریف کے ساتھ نہیں تھے وہ بھی آج ان کے ساتھ کھڑے ہیں، مسلم لیگ (ن) پورے پاکستان کی جماعت ہے، نواز شریف نے یقینی بنایا ہے کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں اکٹھی چلیں، اس حکومت کی بنیاد ہی کمزور ہے ایک جھٹکا لگا تو سہہ نہیں سکے گی، موجودہ حکومت اپنی ناکامیوں کی وجہ سے وقت سے پہلے گر جائے گی۔حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان سازش کے ذریعے آئے ہیں، میں نہ وزیراعظم کو مانتی ہوں، نہ اس جعلی حکومت اور نہ ہی اس سیٹ اپ کو مانتی ہوں۔ ہمیں اس سیٹ اپ کو پہلے دن سے للکارناچاہیے تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں