میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ماحولیات سندھ کی 3 گاڑیوں پر تیمور تالپورکا قبضہ

محکمہ ماحولیات سندھ کی 3 گاڑیوں پر تیمور تالپورکا قبضہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو) سندھ کے محکمہ ماحولیات کی 3 گاڑیوں پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر تیمور تالپور کے قابض ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جبکہ محکمہ ماحولیات اور جنگلات کی 6 گاڑیاں گم ہیں۔ جرأت کو موصول ہونے والے دستاویز کے مطابق اور ذرائع نے بتایہ کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر تیمور تالپور محکمہ ماحولیات کی 3 گاڑیوں ٹویوٹا ڈبل کیبن جی ایس اے 577، کرولا جی ایس 9949 اور ٹویوٹا اوانزا جی ایس اے 183 پر قابض ہیں، محکمہ ماحولیات کی طرف متعدد بار خطوط لکھنے کے باوجود تیمور تالپور گاڑیاں واپس نہیں کر رہے اور غیرقانونی طور گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت سندھ کی سرکاری گاڑیاں شراب کی نقل و حرکت اور عیاشی کے لئے استعمال کی جاتی ہیں۔ جبکہمحکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی علحدہ گاڑیاں صوبائی وزیر تیمور تالپور کے پاس موجود ہیں جو وہ قانونی طور استعمال کر رہے ہیں۔ محکمہ ماحولیات کی 3 گاڑیاں گم ہیں جن کے بارے میں کچھ پتا نہیں کہ وہ گاڑیاں کس کے پاس ہیں ان گاڑیوں میں ڈبل کیبن جی ایس 7710، ڈبل کیبن 9721 اور ڈبل کیبن 2647 شامل ہیں۔ اس کے علاوہ محکمہ جنگلات کی تین گاڑیاں سوزوکی کلٹس جی ایس 4953، جی ایس بی 049 اور سوزوکی خیبر جی ایس 0960 بھی گم ہیں۔ ذرائع نے بتایہ کہ گم ہونے والی گاڑیاں پی پی کے بااثر رہنماؤں اور بیوروکریٹس کے پاس موجود ہیں اور وہ گاڑیوں کے مزے لے رہیں ہیں۔ چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے سرکاری گاڑیوں کی واپسی کے لئے سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی کمیٹی نے پہلے اجلاس میں تمام محمکوں کو ہدایت کی تھی کہ ان سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کی فہرست مرتب کر کے ارسال کی جائے جو حکومت سندھ کی گاڑیوں پر قابض ہیں، اس کے علاوہ محکمے گم ہونے والی گاڑیوں کی فہرست بھی جمع کروائیں لیکن اکثر محکموں نے تفصیلات فراہم نہ کی جس کی وجھ سے کمیٹی گاڑیوں کی واپسی میں ناکام ہو گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں