میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پابندیاں،شہریوں کے غم و غصہ میں اضافہ ہونے لگا ،امریکی اخبار

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پابندیاں،شہریوں کے غم و غصہ میں اضافہ ہونے لگا ،امریکی اخبار

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تقریباً دو ماہ سے بھارتی پابندیوں کی وجہ سے شہریوں کے غم و غصہ اور تکالیف میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور حالت بد سے بد تر ہوتی جارہی ہے ۔اخبار نے اگست اور ستمبر کے دو ماہ کے دوران وادی میں جاکر جائزہ لینے کے بعد سنگین حالات کی کچھ تصویری جھلکیاں جاری کی ہیں۔اخبار کے مطابق گذشتہ جمعہ کو سرینگر کے علاقہ آرتھر میں سینکڑوں نوجوانوں نے احتجاجی ریلی نکالی، کشمیر اور پاکستان کے جھنڈے اٹھائے نوجوانوں نے آزادی کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔سات ستمبر کو مظاہرے پر بھارتی فوج نے پیلٹ گن کا استعمال کیا۔جمعہ 13ستمبر کو سرینگر کے مظاہرے میں پیلٹ گن کے چھرے لگنے سے 14سالہ لڑکا لہولہان ہو گیا ۔ 16اگست کو سرینگر کے نواح میں ہونے والا مظاہرہ اس وقت پرتشددہو گیا جب بھارتی فوج نے مظاہرین پر اندھا دھند آنسو گیس کی شیلنگ کی، پوراعلاقہ دھوئیں کی لپیٹ میں آگیا۔آٹھ اگست کو کشمیری نوجوانوں نے ایک مظاہرے کے دوران بھارتی فوج پر پتھرائو کیا۔سات ستمبر کو بھارتی فوج کی جانب سے نہتے شہریوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی اور فائرنگ کی گئی جس سے بچنے کے لیے گلیوں کی طرف بھاگتے اور چھپنے کی کوشش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔سرینگر کے علاقہ صورہ میں 20ستمبر کوکشمیری بچوں نے بھی مظاہرہ کیا۔ بھارت کے یوم آزادی پر 15اگست کو کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا اور مکمل سناٹا چھایا رہا۔سرینگرمیں جگہ جگہ باڑ اور چیک پوائنٹس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ سرینگر میں لوگ رات کو جاگ کر اپنے علاقوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں