میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منی لانڈرنگ کیس ،خانانی اینڈ کالیا گروپ کے تمام ملزمان بری

منی لانڈرنگ کیس ،خانانی اینڈ کالیا گروپ کے تمام ملزمان بری

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سندھ ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں بینکنگ کورٹ کے فیصلے کے خلاف ایف آئی اے کی اپیل مسترد کرتے ہوئے خانانی اینڈ کالیا گروپ کے تمام ملزمان کو بری کردیا ۔بدھ کو سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد سلیم پر مشتمل سنگل بینچ نے بینکنگ کورٹ کے فیصلے کے خلاف ایف آئی اے کی اپیل پر سماعت کی۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )کی جانب سے چوہدری وسیم ایڈووکیٹ پیش ہوئے ، مجموعی طور پر 100 گواہان میں سے 42 نے ایف آئی اے کے خلاف گواہی دی جبکہ ایف اے کی طرف سے 58 گواہوں نے پیش ہونے سے انکار کر دیا۔عدلت نے بینکنگ کورٹ کے تمام ملزمان کی بریت کا فیصلہ برقرار رکھا اور منی لانڈرنگ کیس میں نامزد خانانی اینڈ کالیا گروپ کے تمام ملزمان کو بری کردیا۔بری ہونے والوں میں عبدالعزیز پولانی، الطاف خانانی، ذکیرہ جاوید قاسم، حنیف کالیا، مناف کالیا، جاوید خانانی اور عاطف پولانی شامل ہیں۔ان افراد پر 55کروڑ روپے جعلی اکاونٹس کے ذریعے بیرون ملک منتقل کرنے کا الزام تھا۔واضح رہے کہ خانانی اینڈ کالیا منی ایکسچینج کے خلاف مقدمہ پیپلز پارٹی کے دور میں بنایا گیا تھا جبکہ مقدمے میں بری ہونے والے خانانی گروپ کے ایک ممبر جاوید خانانی 2016 میں عمارت سے گرکر جاں بحق ہوگئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں