میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رانا شہود کابیان بے بنیاد اور افسوس ناک ہے، ترجمان پاک فوج

رانا شہود کابیان بے بنیاد اور افسوس ناک ہے، ترجمان پاک فوج

ویب ڈیسک
منگل, ۲ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ردِ عمل میں ن لیگ کے رہنما رانا مشہود کے بیان کو افسوسناک اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات ملکی استحکام کو متاثر کر سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے اداروں سے معاملات طے پانے اور پنجاب میں جلد تبدیلی کا بڑا دعویٰ کیا ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا شہباز شریف ہمیشہ ا سٹیبلشمنٹ کو قابلِ قبول رہے ہیں، تاہم بعد ازاں رانا مشہود نے اپنے بیان سے پسپائی اختیار کرتے ہوئے اسے سیاق وسباق سے ہٹ کر قرار دیدیا ہے ۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ملکی اداروں کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں چھوٹی پارٹی تحریک انصاف کو اکثریت دی گئی، مگر وہ ڈلیور نہ کر پائی۔دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے رانا مشہود کی جانب سے پارٹی اور اسٹیبلشمنٹ میں معاملات ٹھیک ہونے کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملات طے پانے کا بیان رانا مشہود کا ذاتی بیان ہے اس سے پارٹی قیادت کا کوئی تعلق نہیں اور اس بیان پر رانا مشہود سے جواب طلب کیا جارہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں