میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کی انتقامی کارروائیاں،مخدوم خاندان پر عتاب

سندھ حکومت کی انتقامی کارروائیاں،مخدوم خاندان پر عتاب

ویب ڈیسک
پیر, ۲ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) مٹیاری میں مخدوم خاندان کا پولیس کے ذریعے گھیراؤ، صوبائی وزیر داخلہ کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹیں رکھنے والے سروری جماعت کے دو نوجوان گرفتار، مخدوم ہاؤس کے قریب سمجھے جانے والے ایس ایچ اوز معطل، مخدوم جمیل الزمان کی بیانات پر سندھ حکومت نے جوابی کاروائی کا آغاز کیا کردیا، تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی اور سروری جماعت کے روحانی پیشوا مخدوم جمیل الزمان کی جانب سے سندھ حکومت پر گزشتہ دنون تنقید کے بعد سندھ حکومت نے جوابی کاروائی کا آغاز کردیا ہے، صوبائی وزیر داخلہ کی جانب سے گزشتہ دنون پریس کانفرنس میں مخدوم جمیل الزمان کو شاعر کرنے کا مشورہ دیا تھا جس پر سروری جماعت کے ہالا اور اڈیرو لال سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں اسامہ کوریجو اور ایک نوجوان کی جانب سے صوبائی وزیر داخلہ کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ پوسٹیں رکھی گئیں تھیں، ایس ایس پی مٹیاری کے احکامات پر پولیس نے دونوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا، دونوں نوجوان سروری جماعت سے تعلق رکھتے ہیں اور مخدوم جمیل الزمان کی مرید ہیں، سندھ حکومت نے مخدوم جمیل الزمان کی تنقید پر ردعمل کے طور پر پہلے مرحلے میں ایس ایس پی مٹیاری کا تبادلہ کردیا تھا، نئے مقرر ایس ایس پی فیصل بشیر نے مخدوم ہاؤس کے قریب سمجھے جانے والے چار کے لگ بھگ ایس ایچ اوز کو معطل کردیا ہے جبکہ مخدوم ہاؤس پر تعنیات اہلکاروں کو بھی واپس بلا لیا گیا، مٹیاری ضلع میں مخدوم ہاؤس کے قریب سمجھے جانے والے ریونیو افسران کے بھی تبادلے کئے گئے جبکہ کچھ تبادلوں کی تیاریاں کی مکمل کر لی گئیں ہیں، سندھ حکومت نے مخدوم جمیل الزمان اور ان کی حامیوں کو مٹیاری ضلع میں ٹف ٹائم دینے کا آغاز کردیا جس کے باعث سروری جماعت میں شدید بی چینی پائی جاتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں