میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کے خلاف برطانوی میڈیا کی پروپیگنڈامہم زوروں پر

عمران خان کے خلاف برطانوی میڈیا کی پروپیگنڈامہم زوروں پر

ویب ڈیسک
پیر, ۲ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

برطانوی اخبار نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف خطرناک پروپیگنڈا مہم شروع کر دی۔ عمران خان کے پاکستان کے تنازعات سے دور رہنے اور قومی مفادات میں عسکریت پسندی کے مسئلے سے نبرد آزما ہونے کے ماضی کے بیانات کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کرتے ہوئے اُنہیں طالبان دوست قرار دے دیا۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیے چانسلر کے ایک مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آنے کے بعد اُن کی حمایت میں مسلسل اضافے کو دیکھتے ہوئے اُن کے خلاف ایک خطرناک مہم شروع کی ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس مہم کے پیچھے مسلم لیگ نون کی حکومت کو ذمہ دار سمجھا جاتا ہے۔ برطانوی اخبار نے سیاق وسباق سے ہٹ کر سوال اُٹھایا ہے کہ کیا طالبان دوست شخص کا چانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی انتخاب درست ہوسکتا ہے ؟ برطانوی اخبار نے لکھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خواتین کی تعلیم پر پابندی لگانے والے طالبان کی حمایت کی۔ بانی پی ٹی آئی نے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیا اور اسے دہشت گرد کہنے سے انکاری ہیں۔برطانوی اخبار کے مطابق کیا طالبان کو دوست کہنے والا آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب لڑسکتا ہے ؟ برطانوی اخبار کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے خواتین کے لباس کو زیادتی کی وجہ قرار دیا تھا۔ برطانوی اخبار نے بانی پی ٹی آئی کو اینڈریو ٹیٹ سے تشبیہ دے دی۔ برطانوی اخبار کے مطابق اینڈریو ٹیٹ سوشل میڈیا انفلوئنسر ہے جو خواتین سے متعلق متنازع بیانات دیتا ہے ۔ برطانوی اخبار کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کی مدت ایک دہائی کے لیے ہوتی ہے ۔ آکسفورڈ کے چانسلر کو پورے سال خود کو دستیاب رکھنا ہوتا ہے ۔اخبار کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو 14 سال سزا ہوچکی وہ جیل میں ہیں، دستیاب کیسے ہوں گے ؟ برطانوی اخبار کے مطابق بانی پی ٹی آئی ایغور مسلمانوں کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی تعریفیں بھی کرتے رہے ہیں۔اخبار نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے آزادی اظہار سے متعلق متنازع بیانات یونیورسٹی روایات کے خلاف ہے ۔ اخبار نے یہ بھی لکھا کہ بانی پی ٹی آئی طالبان کے لڑکیوں کی تعلیم کی مخالفت کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں، ان کی بطور چانسلر نامزدگی آکسفورڈ کی خواتین کی توہین ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں