میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیاست میں قوم نے مجھے مسترد کر دیا،ڈاکٹر طاہر القادری

سیاست میں قوم نے مجھے مسترد کر دیا،ڈاکٹر طاہر القادری

ویب ڈیسک
پیر, ۲ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

تحریکِ منہاج القران (ٹی ایم کیو) کے سربراہ اور معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے ڈیڑھ سال تک سیاست کا جو حال میں نے دیکھا تو اس سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا اور پارلیمنٹ سے مستعفی ہوکر دین کی خدمت کا فیصلہ کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھ سے کئی دفعہ سوال کیا جاتا ہے کہ میں نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کیوں لے لی تو میرا یہ جواب ہوتا ہے کہ میں ایک سادہ طبیعت انسان ہوں اور سیدھی اور سچی بات کرتا ہوں، حقیقت یہ ہے کہ سیاست میں قوم نے مجھے مسترد کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے کئی دفعہ انتخابات میں اچھے ، ایماندار اور نیک لوگوں کو ٹکٹ دیے لیکن 24 سال کی سیاسی جدوجہد کے دوران سیاسی جماعت پاکستان عوامی تحریک کو لوگوں نے ووٹ نہیں دیا، لہٰذا معاشی مشکلات سمیت دیگر مسائل کا سوال ان سیاسی رہنماؤں سے ہونا چاہیے جن کو عوام نے ووٹ دے کر پارلیمنٹ میں بھیجا ہے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ میں نے پارلیمانی سیاست بھی کی اور احتجاجی سیاست بھی کی لیکن مجھے عوام نے سیاست میں قبول نہیں کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں