میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اپنے بیانیے پر قائم ،موجودہ جعلی اسمبلیوں کو تحلیل ہونا چاہیے ،عبدالغفور حیدری

اپنے بیانیے پر قائم ،موجودہ جعلی اسمبلیوں کو تحلیل ہونا چاہیے ،عبدالغفور حیدری

ویب ڈیسک
پیر, ۲ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

مرکزی رہنما جے یو آئی ف مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ اپنے بیانیے پر قائم ہیں کہ موجودہ جعلی اسمبلیوں کو تحلیل ہونا چاہیے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفورحیدری کا کہنا تھا کہ حکومت سے چیف جسٹس کی مدت ملازمت پر ابھی بات نہیں ہوئی، جب یہ بات منظرعام پرآئے گی تودوسری پارٹیوں کا موقف سنیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اب بھی ہم اپنے بیانیے پرقائم ہیں، یہ اسمبلیاں جعلی اوران اسمبلیوں کوتحلیل ہونا چاہیے ، ہم صاف اورشفاف الیکشن چاہتے ہیں، ابھی تک تحریک انصاف سے کوئی مل کر اتحاد چلانے کا فیصلہ نہیں ہوا۔مولانا عبدالغفورحیدری کا کہنا تھا کہ حکومت کولانے والے جب تک چاہیں گے حکومت چلے گی، دونشستیں مانگنے والے بیان کی تحریک انصاف نے بھی تردید کردی ہے ، مولانا فضل الرحمان چھوٹی چھوٹی چیزوں پرعظیم مقاصد کوقربان نہیں کرسکتے ، سینیٹ کی دونشستیں مانگنے والی بات نہیں ہوئی تھی۔تحریک انصاف کے جلسے منسوخ ہونے کے سوال پر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ جلسہ کیوں موخرہوا یہ تحریک انصاف کا ذاتی معاملہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کا اعتراف کیا جائے ، میثاق جمہوریت جیسا فارمولا سامنے آنا چاہیے ، موجودہ صورتحال سے ہم مطمئن نہیں ہیں، ملک کا سیاسی حل نکالنے کے لیے مل بیٹھنے میں کوئی حرج نہیں، شفاف الیکشن سے متعلق بات چیت ہوسکتی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں