میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت معاشی اصلاحات کی پالیسی پر گامزن ہے، وزیر اعظم

حکومت معاشی اصلاحات کی پالیسی پر گامزن ہے، وزیر اعظم

ویب ڈیسک
پیر, ۲ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے افراط زر کی شرح اور پاکستان ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مہنگائی کے اعشاریوں میں کمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جولائی 2024 میں کنزیومر پرائس انڈیکس میں ریکارڈ کمی ہوئی اور افراط زر کی شرح 11فیصد پر آگئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معاشی ماہرین کی جانب سے ستمبر کے مہینے میں افراط زر کی شرح میں مزید کمی کی پیشن گوئی خوش آئند ہے ،فچ کے بعد حال ہی میں الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا ہے جو کی عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں کا اعتراف ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی اصلاحات کی پالیسی پر گامزن ہے ،حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی پر بھی تیزی سے کام ہو رہا ہے جس کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں،اس کے معیشت پر مثبت اثرات جلد نمایاں ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کو بلوں کی مدد میں ایک بڑا ریلیف دیا گیا ہے ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی گئی ہے ،ہماری حکومت تمام فوائد عام آدمی تک منتقل کرنے پر یقین رکھتی ہے ،حکومتی معاشی اور مالیاتی ٹیم کی محنت سے معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات کا احساس ہے ،حکومت عوام کی مشکلات اور مسائل کے حل کے لئے دن رات کام کر رہی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں