میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مطالبہ نہ مانا گیا تو آئندہ کا لائحہ عمل دوں گا‘سراج الحق

مطالبہ نہ مانا گیا تو آئندہ کا لائحہ عمل دوں گا‘سراج الحق

ویب ڈیسک
هفته, ۲ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملک گیر کامیاب شٹر ڈائون پرتاجر برادری سمیت پوری قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں نے ساری دنیا کو پیغام دے دیا کہ وہ پرامن، آزاد ، خودمختار ہیں اور انہیں آئی ایم ایف، امریکا یا اس کے غلاموں کے تھوپے ہوئے فیصلے قبول نہیں،ہفتہ کو تمام چھوٹے بڑے شہروں میں 80 لاکھ دکانیں بند رہیں، باعث اطمینان ہے اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ کہیں ایک گملا بھی نہیں ٹوٹا، ہڑتال سے متعلق بدامنی کا پروپیگنڈہ ناکام ہوگیا، قوم متحد ہے، ہڑتال عوام کی جانب سے پیغام ہے کہ پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی سابقہ حکومتوں کے فیصلوں کا تسلسل ختم کیا جائے، نگرانوں کو اختیار نہیں کہ بجلی ، پٹرول کی قیمتوں میںاضافہ کریں۔ پی پی ،ن لیگ اور پی ٹی آئی نے آئی پی پیزاور آئی ایم ایف سے ان کی مرضی کے معاہدے کرکے قوم کو ہتھکڑیاں پہنائیں، وہ دن دور نہیں جب یہی ہتھکڑیاں ان کے ہاتھوں میں ہوں گی، لوگ بیدار ہیں، اپنا حق مانگ رہے ہیں۔ حکمرانوں کو کل تک کی مہلت دیتا ہوں کہ عوام کوبجلی بلوں پر ریلیف دیا جائے، تحریک نہیں رکے گی، قوم کا مطالبہ نہ مانا گیا تو آج (اتوار )کو آئندہ لائحہ عمل دوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مال روڑ لاہور پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں