میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شرجیل میمن کی حیدرآبادمیں مقامی رہنمائوں کوکھٹکنے لگیں

شرجیل میمن کی حیدرآبادمیں مقامی رہنمائوں کوکھٹکنے لگیں

ویب ڈیسک
جمعه, ۲ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ حکومت کی جانب سے جام خان شورو کو ہٹا کر شرجیل میمن کو رین ایمرجنسی فوکل پرسن مقرر کیے جانے پرمقامی رہنمائوں کوتحفظات
پیپلزپارٹی حیدرآبادکے رہنمادبے الفاظ میں احتجاج کرنے لگے ،ایم پی اے جبارخان جام خان شوروکیمپ میں شامل ہوگئے
حیدرآباد (رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) شرجیل میمن کی حیدرآباد میں سرگرمیاں پیپلزپارٹی کے مقامی رہنماؤں کو کھٹکنے لگیں، سندھ حکومت نے جام خان شورو کو ہٹا کر شرجیل میمن کو رین ایمرجنسی فوکل پرسن مقرر کیا تھا، صوبائی وزیر جام خان شورو پریشان، ایم پی اے جبار خان بھی جام خان شورو کی کئمپ میں شامل، حیدرآباد کی تمام ریلیف کام شرجیل میمن کے حوالے، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں صوبائی وزیر ابلاغ شرجیل میمن نے سرگرمیاں مقامی پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو کھٹکنے لگیں ہیں، سندھ حکومت نے قاسم آباد سے منتخب رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو کو ہٹا کر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کو رین ایمرجنسی کیلئے حیدرآباد کا فوکل پرسن مقرر کیا تھا جس پر بھی جام خان شورو ناراض تھے، حیدرآباد میں تمام ریلیف کے کام شرجیل میمن کے حوالے ہیں اور ضلع افسران تمام احکامات شرجیل میمن سے لیتے ہیں دو دن قبل شھباز ہال میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں پیپلزپارٹی حیدرآباد کے رہنماؤں نے اس بات پر دبے الفاظ میں احتجاج بھی کیا تھا، پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالجبار خان بھی صوبائی وزیر جام خان شورو کی کیمپ میں شامل ہیں، حیدرآباد میں شرجیل میمن کی سرگرمیوں کے باعث جام خان شورو پریشانی کا شکار ہے کیونکہ ان کے بہائی میئر کے امیدوار ہیں.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں