میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسماعیل ہنیہ کو دھماکا خیز ڈیوائس کے ذریعے شہید کیا گیا ، امریکی اخبار

اسماعیل ہنیہ کو دھماکا خیز ڈیوائس کے ذریعے شہید کیا گیا ، امریکی اخبار

ویب ڈیسک
جمعه, ۲ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کے لیے تہران کے گیسٹ ہاؤس میں مہینوں پہلے بم نصب کیا گیا تھا۔نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایران کے دو اہم عہدیداروں سمیت مشرق وسطیٰ کے 7 عہدیداروں اور امریکی سرکاری اہلکاروں کے مطابق اسماعیل ہنیہ کو دھماکا خیز ڈیوائس کے ذریعے شہید کیا گیا جو تہران کے گیسٹ ہاؤس میں نصب کی گئی تھی۔مشرق وسطیٰ کے عہدیداروں نے بتایا کہ گیسٹ ہاؤس کے اندر بم دو ماہ قبل ہی چھپا دیا گیا تھا، تہران کے شمالی علاقے میں قائم نشاط کے نام سے اس گیسٹ ہاؤس کا انتظام پاسداران انقلاب کے پاس ہے جو ایک بڑے کمپاؤنڈ پر مشتمل ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسماعیل ہنیہ کو نئے صدر کی جانب سے حلف اٹھائے جانے کے بعد قتل کرنے کے لیے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بم کو اس وقت اڑا دیا گیا جب ان کی گیسٹ ہاؤس کے اندر موجودگی کی تصدیق کی گئی۔نیویارک ٹائمز نے تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا کہ ایرانی ذرائع نے بتایا تھا کہ دھماکے سے عمارت لرز اٹھی، چند کھڑکیاں ٹوٹیں اور بیرونی دیوار بھی جزوی طور پر گر گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں