میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ میں سیکریٹری کے عہدے پر غیرقانونی تقرری

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ میں سیکریٹری کے عہدے پر غیرقانونی تقرری

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی( رپورٹ: مسرور کھوڑو ) محکمہ تعلیم سندھ نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ میں سیکریٹری کے عہدے پر غیرقانونی تقرری کردی، گریڈ 18کی خاتون اسسٹنٹ پروفیسر کو گریڈ 19کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے، اس سے قبل بھی نچلے گریڈ کا ملازم تیمور خاصخیلی سیکریٹری کے عہدے پر براجمان تھا۔ روزنامہ جرأت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے قواعد و ضوابط کی دھجیاں بکھیر دیں ہیں، سرکاری نصاب کی پبلشنگ و ترسیل کے لئے قائم سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو میں گریڈ 18کی خاتون اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نصرت پروین سہتو کو گریڈ 19کے سیکریٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے، سیکریٹری تعلیم اکبر لغاری نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ میں سیکریٹری کے عہدے پر غیرقانونی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، اس سے قبل گریڈ 18 کے ملازم اور بورڈ کے پی آر او تیمور خاصخیلی کو غیرقانونی طور پرسیکریٹری تعینات کیا گیا تھا، جبکہ تیمور خاصخیلی سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ میں سیکریٹری سے قبل غیرقانونی طور پر ڈپٹی سیکریٹری کے عہدے پر براجمان تھا۔ سندھ سول سروینٹس 1974کے قواعد وضوابط نمبر 21کے مطابق تقرری، پروموشن اور تبادلے کا اختیارات محکمہ کے وزیر کو ہی ہیں، مذکورہ محکمہ نچلے گریڈ کے افسر کو اعلیٰ گریڈ کے عہدے پر سپرد نہیں کرے گا اور سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق او پی ایس کے بنیاد پر کوئی پوسٹنگ نہیں کی جائے گی، عہدیداروں کی تقرریاں و تبادلے محکمے کے اندر ہونگے، کیڈر پوسٹ کے خلاف، محکمہ سے باہر یاڈیپوٹیشن کی بنیاد پر یا کسی اور شکل میں افسر کا تبادلہ و تقرری نہیں ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں