میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دو بھائیوں کو زخمی کرنے کا معاملہ،ایس پی لانڈھی انکوائری افسر مقرر

دو بھائیوں کو زخمی کرنے کا معاملہ،ایس پی لانڈھی انکوائری افسر مقرر

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی(رپورٹ:محمد قیصر)مبینہ جعلی مقابلے میں دو بھائیوں کو زخمی کرنے کا معاملہ،ایس پی لانڈھی انکوائری افسر مقرر،تاحال سندھ سرکار اور اعلی پولیس افسران مذکورہ واقعہ پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں تفصیل کے مطابق کراچی کے علاقے تھانہ الفلاح میں مستونگ کے دو نو عمر بھائیوں کو مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں گولیاں مار کر زخمی کردیا تھااہل خانہ کے مطابق بلوچستان کے علاقے مستونگ سے تعلق رکھنے والے دو نو عمر بھائی نور محمد اور فہیم احمد گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے کیلئے والدہ کے پاس کراچی آئے ہوئے تھے الفلاح کے علاقے گلشن منیر میں اپنی والدہ کے پاس رہائش پذیر تھے مورخہ 27 جولائی کو پولیس نے مبینہ جعلی مقابلے میں نور محمد اور فہیم احمد کو زخمی ظاہر کیا تھا دونوں بھائیوں کی گولیاں لگنے سے زخمی حالت میں ویڈیوز بھی جاری کی گئی تھی پولیس نے ان کے خلاف پولیس مقابلے اور اسلحہ کی برآمدگی کے مقدمات بھی درج کیے تاہم دونوں بھائیوں کو گرفتار کرنے کی موبائل فون کیمرے سے بنائی گئی ویڈیو میں دونوں بھائیوں کو گرفتار کرتے دیکھا جا سکتا ہے، دونوں بھائیوں کو دو پولیس اہلکار ایک موٹر سائیکل پر درمیان میں بٹھا کر روانہ ہوتے بھی دکھائی دیے گرفتاری کے چند منٹ بعد دونوں بھائیوں کو الفلاح پولیس نے جعلی مقابلے میں ٹانگوں میں گولیاں مار کرزخمی کردیااس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ شکایت موصول ہوئی ہے، ویڈیو بھی دیکھی ہے، اس سلسلے میں چھان بین کر رہے ہیں موصول دستاویزات کے مطابق زخمی نور محمد نے سال 2022 میں حرا ہائی اسکول مستونگ سے میٹرک پاس کیا تھا، ان کے چھوٹے بھائی فہیم احمد نے سال 2022 میں نویں جماعت کا امتحان دیا تھا واضح رہے کہ کراچی پولیس کی جانب سے مورخہ 27 جولائی کو دعویٰ کیا گیا تھا کہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو ملزمان جو کہ سگے بھائی ہیں زخمی ہوگئے تھے تاحال سندھ سرکاراور پولیس کے اعلی افسران نے اس معاملے پر تاحال مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں