میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہاجر قومی موومنٹ کا کراچی میں فوری لاک ڈائون خاتمے کا مطالبہ

مہاجر قومی موومنٹ کا کراچی میں فوری لاک ڈائون خاتمے کا مطالبہ

ویب ڈیسک
پیر, ۲ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

مہاجر قومی موومنٹ نے بھی کراچی میں فوری لاک ڈائون کے خاتمے کا مطالبہ کردیاہے۔ایم کیوایم کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ مہاجروں کے معاش کو تباہ کرکے پیپلز پارٹی کیسے توقع کرسکتی ہے کہ کراچی سے انہیں ووٹ ملیں گے،اگر سندھ میں رہنے والے سب سندھی ہیں تو قدرتی آفات میں اندرون سندھ کی طرح کراچی کے تاجروں کے ٹیکسز اور قرضے بھی معاف کئے جائیں،انہوں نے شہریوں کی آسانی کیلئے یونین کونسل کی سطح پر ویکسینشن سینٹر قائم کرنے اور وہیں نادرا کارڈ کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔آفاق احمد نے مذہبی اجتماعات اور شادی بیاہ کی تقریب میں شرکت کیلئے ویکسینشین کارڈ کی شرط کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔ ڈیفنس میں اپنی رہائش گا پر پریس کانفرنس کرتے ہوئےآفاق احمد کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایک لاکھ افراد کی یومیہ ویکسینشن کا ٹارگٹ مقرر کیا ہے، اگر یہ ٹارگیٹ حاصل کربھی لیا جائے تو کراچی کیلئے 10 ماہ درکار ہونگے ابھی تو ملک میں مطلوبہ مقدار میں ویکسینشن دستیاب نہیں ہیایسی صورت حال میں کس طرح شہریوں سے زبردستی کی جاسکتی ہے؟ حکومت یونین کونسل کے دفاتر میں ویکسینشن سینٹرز قائم کرے۔آفاق احمد کا کہنا تھا کہ انہیں مصدقہ ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ حکومت مذہبی اجتماعات میں شرکت کیلئے ویکسینشن کارڈ کی شرط لازمی قرار دینے کا فیصلہ کرچکی ہے، اسکی مکمل حمایت کرتے ہیں، بلکہ تجویز دیتے ہیں کہ شادی بیاہ میں شرکت کیلئے بھی اسی شرط کے تحت ہال کھولنے کی اجازت دی جائے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ویکسینشن کرائیں،انہوں نے کراچی میں لاک ڈاون کے خاتمے اور شہر کو افت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کیا اورکہاکہ سندھ حکومت تمام کاروباری ادارے تعلیم ادارے بند کرنے کی بجائے اپنی ذمہ داری پوری کرے، کورونا ویکسین کے نام پر لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ناحق ظلم کیا جارہا ہے شہر کو مفتوحہ علاقہ سمجھ کر یہاں کے رہنے والوں کو غلام بنانا چاہتی ہے،سندھ حکومت کے یہ فیصلے پاگل پن کا ثبوت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں