میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں مقیم 22 لاکھ بنگالی ،تارکین وطن ویکسی نیشن سے محروم

کراچی میں مقیم 22 لاکھ بنگالی ،تارکین وطن ویکسی نیشن سے محروم

ویب ڈیسک
پیر, ۲ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) سندھ سرکار کی انوکھی منطق کراچی میں مقیم 22 لاکھ بنگالیوں اور تارکین وطن کوکورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین سے دور کر گئی شناختی کارڈ نہ ہونے کے سبب شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بنگالیوں کی 95سے آبادیاں لاوارث چھوڑ دی گئیں حکومت کی جانب سے قومی شناخت سے محروم افراد کے لیے کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق کسی قسم کے قوانین تاحال وضع نہ کیے جا سکے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقے بالخصوص مچھر کالونی،کیماڑی ٹاؤن،علی اکبر شاہ گوٹھ کورنگی،ضیاء کالونی گلشن اقبال،اورنگی ٹاؤن،موسی کالونی میں بنگالیوں کی بڑی تعداد مقیم ہے جن کے کورونا ویکسی نیشن سے متعلق سندھ سرکار کی جانب سے کسی قسم کے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جا سکے ہیں جبکہ ان سے ملتی جلتی ثقافت کے حامل برما کے تارکین وطن کی شہر میں تعداد ڈھائی لاکھ بتائی جاتی ہیں جن کی پہنچ سے بھی کورونا ویکسین دور کر دی گئی ہے۔شہر قائد میں لاکھوں ایسے شہری رہائش پذیر ہیں جن کے شناختی کارڈ کسی نہ کسی رکاوٹ کے باعث تاحال نہیں بن سکے ہیں اس ضمن میں سندھ حکومت کی جانب سے قومی شناخت سے محروم افراد کو کورونا ویکسین کی فراہمی سے متعلق کسی قسم کے اقدامات تاحال نہیں اٹھا ئے جا سکے ہیں جس سے لاکھوں افرادحالیہ دنوں حکومتی سختی کے پیش ِنظرسخت اذیت میں مبتلا دکھائی دیتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں