میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گالیاں دیکر کوئی مجھے جمہوری حق سے نہیں روک سکتا، مہوش حیات

گالیاں دیکر کوئی مجھے جمہوری حق سے نہیں روک سکتا، مہوش حیات

ویب ڈیسک
پیر, ۲ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

نامور اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ کوئی گالیاں دیکر مجھے جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روک سکتا ہے۔اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابقہ بیان سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے حکومت کے خلاف کچھ نہیں کہا تھا، ہم جمہوری ملک میں رہتے ہیں جہاں مجھ سمیت ہر شہری کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اقتدار میں موجود افراد کا احتساب کرے۔مہوش حیات نے کہا کہ مجھے گالیاں دیکر یا برے ناموں سے پکارکر آپ میرا جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روک سکتے، یہ تمام چیزیں آپ ہی کے گندے ذہن کی عکاسی کرتی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں