میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کیخلاف عدم اعتماد کی قراردادوں پر رائے شماری

چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کیخلاف عدم اعتماد کی قراردادوں پر رائے شماری

ویب ڈیسک
جمعه, ۲ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کیخلاف عدم اعتماد کی قراردادوں پر رائے شماری کا عمل مکمل کرنے کیلئے دونوں اطراف سے پولنگ ایجنٹس تعینات کیے گئے تھے ، سینیٹر جاوید عباسی اپوزیشن کے پولنگ ایجنٹ تھے ، سینیٹر نعمان وزیر خان حکومتی پولنگ ایجنٹ تھے ۔ بیلٹ پیپرز رکھنے کیلئے چار مختلف رنگز کی ٹوکریاں استعمال کی گئیں ، بیلٹ پیپر کارنگ ہلکا سبز تھا، سفید رنگ کا بیلٹ باکس استعمال کیاگیا ، پولنگ مکمل ہوئی تو تمام بیلٹ پیپرز سرخ رنگ کی ٹوکری میں الٹ دئیے گئے ، ہلکی سبز ، نیلی اور سفید رنگ کی ٹوکریوں میں بیلٹ پیپرز رکھے گئے ، قرارداد کے حق میں بیلٹ پیپرسبز، مخالفت میں آنے والے ووٹ نیلے رنگ جبکہ مسترد شدہ ووٹ سفید رنگ کی ٹوکری میں ڈالے گئے یہ تمام ریکارڈ سینیٹ سیکرٹریٹ میں محفوظ کرلیا گیا ہے ۔ گنتی مکمل ہوئی تو ایوان میں صادق سنجرانی سب پے بھاری کے نعرے لگنے لگے ، اپوزیشن رہنمائوں کے چہرے اتر گئے ۔ پریزائیڈنگ افسر نے نعمان وزیر،محسن عزیز اور دیگر نعرے لگانے سے روک دیا۔ اعظم سواتی بھی نعرے لگانے والوں میں شامل تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں