میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ ترقیات، حیدرآباد میں رہائشی پلاٹ کمرشل بنا کر کروڑو کی کمائی

ادارہ ترقیات، حیدرآباد میں رہائشی پلاٹ کمرشل بنا کر کروڑو کی کمائی

ویب ڈیسک
منگل, ۲ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

لطیف آباد میں رہائشی پلاٹس کو غیرقانونی کمرشل میں تبدیل کرکے کروڑوں روپے وصول کرنے کا انکشاف، ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات نے ایڈیشنل ڈائریکٹر کو معطل کرنے کی بجائے تبادلہ کردیا، اصغر میمن کے جگھ غلام رسول جونیجو ایڈیشنل ڈائریکٹر ماسٹر پلان مقرر، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے مختلف رہائشی علاقوں خصوصی طور پر لطیف آباد میں رہائشی پلاٹس کو غیرقانونی کمرشل کرکے کروڑوں روپے وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق لطیف آباد میں دو رہائشی پلاٹس کو غیرقانونی کمرشل کرکے پانچ کروڑ روپے کی رقم وصول کی گئی جس کا بھانڈہ پھوٹنے پر ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات حیدرآباد نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ماسٹر پلان پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ اصغر میمن کو معطل کرکے تحسقیقات کی بجائے تبادلہ کردیا جبکہ اصغر میمن کے جگھ پر غلام رسول جونیجو کو ایڈیشنل ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق ادارہ ترقیات میں انتظامی طور پر ناکام ڈائریکٹر جنرل افسران کے خلاف کارروائی کی بجائے ان کا تبادلہ کرکے غیرقانونی کامون کو تحفظ دے رہے ہیں، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کے قریبی افسران اور سابق سسٹم کے افسران مابین تنازع چل رہا جس کے باعث ادارہ معاشی و انتظامی طور پر تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے، ذرائع کے مطابق سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر اصغر میمن کروڑوں روپے وصول کرکے رہائشی پلاٹس کو کمرشل کرنے کے سسٹم کا اہم حصہ ہیں، واضع رہے کہ اصغر میمن اینٹی کرپشن میں جاری تحقیقات میں بھی زیر تفتیش ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں