میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ زراعت ،سولر ٹیوب پلانٹ اسکیم میں کروڑو خردبرد

محکمہ زراعت ،سولر ٹیوب پلانٹ اسکیم میں کروڑو خردبرد

ویب ڈیسک
منگل, ۲ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ زراعت سندھ میں بدعنوان افسر حاجی امداد میمن کا سسٹم, سولر ٹیوب ویل پلانٹس سبسڈی اسکیم میں کروڑوں روپے کے گھپلے، ڈائریکٹر جنرل واٹرمینجمنٹ ندیم شاہ حاجی امداد میمن کے فرنٹ مین بن گئے، تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت سندھ میں بدعنوان اور بدنام زمانہ افسر حاجی امداد میمن کا سسٹم ایک بار پھر سرگرم ہوگیا ہے، ذرائع کے مطابق حاجی امداد میمن نے سسٹم کے تمام معاملات ڈائریکٹر جنرل واٹر مینجمنٹ ندیم شاہ کے حوالے کردیئے ہیں جو کہ کافی عرصے سے حاجی امداد میمن کے فرنٹ مین کے طور پر کام کر رہے ہیں جبکہ ایک سیکشن افسر بھی حاجی امداد میمن سسٹم کا اھم حصہ ہے، ذرائع کے مطابق محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو سبسڈی پر سولر ٹیوب ویل سمیت دیگر زرعی مشینری دینے کیلئے اسکیم شروع کرکے فارم وصول کئے تھے، ذرائع کے مطابق سولر ٹیوب ویل کا ٹھیکہ مخصوص کمپنیوں کو کروڑوں روپے کمیشن کے عیوض دیا گیا اور سولر ٹیوب ویل کا تخمینہ دس گنا بڑھا کر کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگایا گیا، ذرائع کے مطابق حاجی امداد میمن سسٹم سولر ٹیوب ویل سمیت دیگر زرعی مشینری کی بندر بانٹ میں مصروف ہے جبکہ کاشتکاروں کو قرعہ اندازی کے جھانسے دے کر انہیں سبسڈی پر ملنی والی زرعی مشینری سے محروم کیا جا رہا ہے، ذرائع کے مطابق حاجی امداد میمن کے فرنٹ مین ندیم شاہ نے واٹر کورسز کی مرمت و تعمیر کی مد میں بھی کروڑوں روپے ڈکار لئے ہیں ،جس کی تفصیلات آئندہ شامل اشاعت کی جائیں گی، واضع رہے کہ ڈائریکٹر جنرل بجٹ اینڈ ایڈمن کے غیرقانونی عہدے پر براجمان حاجی امداد میمن اربوں روپے کی جعلی پنشن اسکینڈل سمیت غیرقانونی بھرتیوں سمیت دیگر سنگین الزامات میں نیب کی جانب سے جاری تحقیقات میں زیر تفتیش ہیں، حاجی امداد پر غیر قانونی ترقی حاصل کرنے سمیت کرپشن کے سنگین الزامات ہیں تاہم سندھ حکومت محکمہ زراعت سے حاجی امداد میمن سسٹم کو ختم نہ کر سکی ہے ۔.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں