میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قیادت کی رہائی تک ، پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی واپسی روک دی گئی

قیادت کی رہائی تک ، پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی واپسی روک دی گئی

ویب ڈیسک
منگل, ۲ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کی واپسی روک دی ہے ۔اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر قائم 7رکنی کمیٹی رہنماؤں کی واپسی کافیصلہ کرے گی۔کمیٹی کی سربراہی شاہ محمود قریشی کریں گے ، جس میں اسد قیصر، حامد خان، شہر یار آفریدی، بیرسٹر گوہر اور شبلی فراز شامل ہوں گے ۔پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں کی تعداد 220 ہوگئی شاندانہ گلزار خواتین کے کیسز اور پارٹی چھوڑنے کی وجوہات پر رپورٹ دیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت کی رہائی تک کسی بھی رہنما کی پارٹی میں واپسی کو روک دیا گیا۔بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد ہی رہنماؤں کی واپسی کا فیصلہ ہو گا۔کمیٹی حتمی ناموں کی فہرست بانی پی ٹی آئی کو بھیجے گی جو اس پر فیصلہ کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں