میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آلائشوں کو کاٹ کر گندگی پھیلانے والے 115افراد گرفتار

آلائشوں کو کاٹ کر گندگی پھیلانے والے 115افراد گرفتار

ویب ڈیسک
اتوار, ۲ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

مئیر کراچی اور چئیرمین سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ مرتضی وہاب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آلائشیں اٹھانے کے عمل میں چیلینجز کا سامنا تھا۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ کچھ لوگ ہاتھوں میں چھریاں لے کر آلائشوں کو کاٹ کر گندگی پھیلا رہے تھے ہم نے فوری طور پر پولیس کو آن بورڈ لیا اور 115افراد کو گرفتار کروایا جس میں سے 91صرف ضلع وسطی کے تھے۔اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے سال انتظامات کے سلسلے میں پولیس کو بھی آن بورڈ لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال آلائشوں کو لینڈ فل سائٹ منتقل کرنے کے دوران گاڑیوں سے آلائشیں سڑکوں پر گرتی ہیں اس مسلئے کے حل کے لئے ڈپٹی مئیرسمیت تمام افسران گرانڈ پر تھے اور جہاں ایسی صورتحال پیش آئی فوری طور پر اسکا ازالہ یقینی بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا پرتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ کام نہیں ہورہا لیکن عید کے تیسرے دن وہی لوگ ہمارے کام کی تعریف کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ہمیں جو چیلینجز تھے اگلے سال ان سے نمٹنے لئے لئے حکمت عملی بنائیں گے اگلے سال آپ اس سے بہتر انتظامات دیکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عیدالاضحی کا ایک چیلنج کامیابی کے ساتھ عبور کیا ہے اگلا چیلینج بارشیں ہیں اسے بھی سب کے ساتھ مل کر کامیابی سے عبور کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں