میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں ڈیری مافیا بے لگام، دودھ کی قیمت میں فی لیٹر20 روپے کا غیر قانونی اضافہ

کراچی میں ڈیری مافیا بے لگام، دودھ کی قیمت میں فی لیٹر20 روپے کا غیر قانونی اضافہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

ڈیری مافیا نے کراچی میں دودھ کی قیمت میں 20 روپے کا غیر قانونی اضافہ کر دیا، شہر میں دودھ 230 روپے فی لیٹر فروخت ہونے لگا۔شہری انتظامیہ اور سندھ حکومت دودھ کی سرکاری قیمت 180 روپے پر عمل درآمد میں ناکام ہوگئے۔دودھ کی سرکاری اور غیر قانونی قیمت کا فرق بڑھ کر 50 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ ڈیری مافیا ایک لیٹر دودھ پر50 روپے کا غیرقانونی منافع کما رہی ہے۔ذرائع ڈیری سیکٹر کے مطابق یومیہ 50 لاکھ لیٹر کی فروخت سے 25 کروڑ روپے کا غیر قانونی منافع ہول سیلرز اور ڈیری فارمرز پر مشتمل مافیا ہڑپ کر رہی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ جس شہر اور صوبے کی حکومت اپنی ہی مقرر کردہ قیمت پر عمل درآمد نہ کرسکے وہ شہریوں کو تحفظ کیسے فراہم کرسکتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں