میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں آلائشیں نہ اٹھانے سے شدید تعفن، مختلف علاقوں میں گٹر اْبل گئے

کراچی میں آلائشیں نہ اٹھانے سے شدید تعفن، مختلف علاقوں میں گٹر اْبل گئے

ویب ڈیسک
اتوار, ۲ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

بروقت آلائشیں نہ اٹھانے اور صفائی کے ناقص انتظات کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں تعفن اٹھنے لگا جبکہ سیوریج لائنز اوور فلو ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں عید الاضحیٰ کے بعد فوری طور پر جانوروں کی باقیات مختلف علاقوں میں نا اٹھائی گئیں جبکہ خون اور اوجڑیاں سیوریج لائنوں میں ڈالنے سے سیوریج لائنیں متاثر ہوئیں اور جگہ جگہ گٹر ابل گئے جس کی وجہ سے علاقوں میں شدید تعفن اٹھنے لگا اور شہریوں کو آمد ورفت میں شد ید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا۔گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی، تیرہ ڈی ون اور ٹو، فیڈرل بی ایریا کے مختلف بلاکس میں بھی سیوریج لائنز چوک ہوگئیں جس کی وجہ سے پانی سڑکوں پر آگیا، لیاقت آباد، ناظم آباد، نارتھ کراچی، نیوکراچی، اولڈ سٹی ایریا، کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی، ملیر، بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاون ، گولیمار، ابوالحسن اصفہانی روڈ سمیت دیگر علاقوں میں جگہ جگہ سیوریج کا پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا۔جانوروں کی باقیات سیوریج لائنوں میں ڈالنے سے لائنیں بند ہوگئیں لیکن انتطامیہ کی جانب سے سیوریج لائنوں کی صفائی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے شہرکی مختلف سڑکیں سیوریج کے پانی سے بھر گئیں اور عید کے دنوں میں بھی شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔عید الاضحیٰ میں بلدیاتی اداروں، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور واٹر بورڈ کی جانب سے بڑے بڑے دعوے کئے گئے تھے لیکن کچھ علاقوں میں صورتحال بہت خراب تھی، صفائی نا ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں