میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملکی اداروں کے خلاف ایف اے ٹی ایف کو خط لکھنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ملکی اداروں کے خلاف ایف اے ٹی ایف کو خط لکھنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

جرات ڈیسک
اتوار, ۲ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

ملکی اداروں کے خلاف فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو خطوط لکھنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارتِ صحت نے متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق جرائم پیشہ افراد نے ایف اے ٹی ایف، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کو ملکی اداروں کے خلاف خط لکھے۔ اس حوالے سے حکام نے کہا کہ غیر ملکی معاشی اداروں کو خط لکھ کر پاکستان پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ کچھ فارماسسٹس کی جانب سے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کو خطوط اور ای میل لکھی گئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے حکام نے کارروائی کے لیے ایف آئی اے اور انٹیلی جنس ایجنسیوں سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں