میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قومی سلامتی کے ادارے صاف ،شفاف الیکشن کرائیں ،شیخ رشید

قومی سلامتی کے ادارے صاف ،شفاف الیکشن کرائیں ،شیخ رشید

ویب ڈیسک
هفته, ۲ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ ہونے پر دوست خفا ہیں تو ان سے معذرت خواہ ہوں، اداروں سے صلح ہونی چاہیے، ایم کیو ایم نے تین دفعہ تھوکا ہے، تجربہ کار اناڑیوں سے گرتے ہیں، قومی سلامتی کے اداروں کو چاہیے کہ صاف و شفاف الیکشن کروائیں۔ایک انٹرویومیں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اس ملک پر رحم کریں، سارے مسائل کا حل صاف و شفاف الیکشن ہیں، جو مرضی کرلیں انہوں نے جانا ہے، جولائی کا مہینہ بڑا اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی و لوڈ شیڈنگ سے ستائے ہوئے لوگ پریشان ہیں، قومی سلامتی کے اداروں کو چاہیے کہ صاف و شفاف الیکشن کروائیں، صاف و شفاف الیکشن ہو تو ملک میں سکون ہو، اکتوبر کے مہینے میں نئے الیکشن ہوں گے، میں عمران خان کے ساتھ ہوں،عمران خان کے ساتھ ہونے پر دوست خفا ہیں تو ان سے معذرت خواہ ہوں۔انہوںنے کہاکہ پاک فوج میری فوج اور قربانیاں دینے والی عظیم فوج ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ایم کیو ایم نے تین دفعہ تھوکا ہے، کس پر تھوکا میں نہیں کہہ سکتا،موجودہ حالات میں دیانت دارانہ رائے ہے کہ ملک کو انتخابات کی طرف لے جایا جائے، ہماری اداروں سے صلح ہونی چاہیے،14 دفعہ گالیاں دے کر وہ صلح کر سکتے ہیں تو ہماری ان سے بھی معمولی ہوں گی۔سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں عمران خان کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، عمران خان نے ان کو غدار نہیں کہا ہے، عمران خان کا خیال تھا کہ عدم اعتماد نہیں ہوگی، عدم اعتماد تحریک کی وجہ سے عمران خان کو ٹھیس پہنچی۔انہوں نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ میری سیاست ایک سیٹ کی سیاست ہے، میں صوبوں کی سیاست کرتا ہوں نہ ہی نالہ نلکے کی سیاست، میں نے چار یونیورسٹیاں بزدار جیسے آدمی سے اپنے حلقے کیلئے لی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں