میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف نے ملک کو دلدل میں پھنسادیا ‘ عمران نے سیاست کو مذاق بنادیا ‘ آصف زرداری

نواز شریف نے ملک کو دلدل میں پھنسادیا ‘ عمران نے سیاست کو مذاق بنادیا ‘ آصف زرداری

ویب ڈیسک
اتوار, ۲ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

محراب پور/ نوشہرو فیروز/ پڈعیدن (نمائندگان جرأت) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ملک کو دلدل میں پھنسادیا عمران خان نے سیاست کو مذاق بنادیا ہے اگر وہ صدر کے اختیارات پارلیمنٹ کو نہ دیتے تو نواز شریف تاحیات صدر بن جاتے۔وزیراعظم نواز شریف چار مرتبہ حکومت کرچکے ہیں لیکن پاکستان کا روشن مستقبل صرف پیپلزپارٹی کے ہی پاس ہے۔اگلی حکومت ہماری ہو گی،ہم ا گر آئین میں ترمیم نہ کرتے تو نواز شریف وزیراعظم نہ ہوتے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ہفتہ کو مورو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سابق صدر نے کہا کہ پی پی پی جب بھی اقتدار میں آئی تو اس وقت پاکستان مشکل حالات میں تھا، ان کی پارٹی نے ہمیشہ ہی اپنے دور اقتدار میں ملک کی حالت بہتر کی ہے پیپلز پارٹی چھوڑنے والے کارکنان اور رہنماؤں کا نام لیے بغیر زرداری کا کہنا تھا کہ کارکنان اِدھر ادھر جانے والے گندے انڈوں کو بھول جائیں، کپتان گندے انڈوں کو ٹکٹ نہیں دے گا۔عمران خان صرف فوٹو سیشن کے لئے ملا رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ میاں صاحب چار سال میں صرف 4مرتبہ اسمبلی آئے ہیں، نواز شیرف سے زیادہ تو وزیراعظم جونیجو اسمبلی آتے تھے، قانون میں ترمیم نہ کرتے تو نواز شریف آج وزیراعظم نہ ہوتے، مودی صاحب کو گلے لگایا جا رہا ہے، بلاول نے 4سال پہلے وزیر خارجہ رکھنے کا کہا تھا، ملک کی خارجہ پالیسی بہت کمزور ہو گئی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ اگر وہ صدر کے اختیارات پارلیمنٹ کو نہ دیتے تو نواز شریف تاحیات صدر بن جاتے۔وزیراعظم نواز شریف چار مرتبہ حکومت کرچکے ہیں لیکن پاکستان کا روشن مستقبل صرف پیپلزپارٹی کے ہی پاس ہے۔اگلی حکومت ہماری ہو گی،ہم ا گر آئین میں ترمیم نہ کرتے تو نواز شریف وزیراعظم نہ ہوتے۔ تقریب میں قومی اسمبلی کے لیڈر حزب اختلاف سید خورشید علی شاہ، سید قائم علی شاہ، ایم این اے سید اصغر علی شاہ ایم پی اے ڈاکٹر ستار راجپر ایم پی اے شہناز انصاری ایم پی اے سید سرفراز علی شاہ، ضلع کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر ستار عباسی وائیس چیئرمین پیر قربان علی سہروردی پی پی شہید بینظیر آباد کے ڈویزنل جنرل سیکریٹری ممتاز علی چانڈیو فیروز جمالی، فاروق بھنبھرو، پیر خالد سیف اللہ سہروردی و دیگر پارٹی رہنمائوں نے شرکت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں