سیاسی و عسکرتی قیادت نے پاکستانی شہری کے قاتل کو آزاد کرایا ‘ عمران خان
شیئر کریں
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سی آئی اے ایجنٹ ریمنڈ ڈیوس کی کتاب سے ثابت ہو گیا کہ ملکی قیادت نے مل کر قاتل کو آزاد کرایا ہر پاکستانی اس کتاب کا مطالعہ کرے تاکہ حقیقت کا ادراک ہوسکے انہوں نے اس ردعمل کا اظہار ہفتے کو ریمنڈ ڈیوس کی کتاب پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کیا عمران خان نے کہا کہ پوری ملکی قیادت کا سی آئی اے کے ایجنٹ اور پاکستانی شہریوں کے قاتل ریمنڈ ڈیوس کو آزاد کرانا انتہائی افسوسناک ہے اور یہی وجہ ہے کہ عالمی سطح پر ہماری عزت نہیں کی جاتی بلکہ غلاموں کی طرح برتائو کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی ریمنڈ ڈیوس کی کتاب کا مطالعہ کرے تاکہ وہ جان سکیں کہ آخر وہ کونسی کرتوتیں ہیں جن کی بنا پر عالمی سطح پر ہم ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔ ریمنڈ ڈیوس کے مطابق اسے کوٹ لکھپت جیل سے رہا کرانے میں جان کیری، نواز شریف، آصف زرداری، جنرل پاشا اور حسین حقانی نے ملکر مدد کی ریمنڈ ڈیوس نے اپنی کتاب میں لکھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے علاوہ بھی خفیہ ایجنسی کے کئی اہلکار اس کی رہائی کے وقت عدالت میں موجود تھے جبکہ پاکستان سے رہائی کیلئے جنرل پاشا نے جتنی مدد کی شاید ہی کسی نے کی ہورہائی کے وقت جنرل پاشا لاہور کی سیشن عدالت میں موجود تھے، جنرل پاشا کے ہاتھ میں موبائل فون تھا جس کے ذریعے وہ عدالت کی سماعت سے متعلق امریکی سفیر کیمرون منٹر کو اپ ڈیٹ کررہے تھے کتاب کے متن کے مطابق جان کیری کی نواز شریف سے ملاقات کے بعد رہائی کے راستے ہموار ہونا شروع ہوئے اور رہائی کا عمل مکمل ہونے کے بعد جنرل پاشا کو مدت ملازمت میں توسیع بھی مل گئی تھی The Contractor: How I Landed in a Pakistani Prison and Ignited a Diplomatic Crisis? نامی یادداشت میں امریکی خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سابق ملازم ریمنڈ ڈیوس نے پاکستان میں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات بیان کی ہیں۔