میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وٹکوف کی تجویز پر حماس کے ردعمل سے معاہدے کا دروازہ بند

وٹکوف کی تجویز پر حماس کے ردعمل سے معاہدے کا دروازہ بند

ویب ڈیسک
پیر, ۲ جون ۲۰۲۵

شیئر کریں

حماس کا سات سال کی جنگ بندی، نئے امدادی ماڈل کی منسوخی، اسرائیلی فوج کے انخلا کا مطالبہ
حماس نے نے ثالثوں کو امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف کی حالیہ تجویز پر اپنا ردعمل پیش کر دیا ہے، ذرائع

سینئر اسرائیلی حکام نے کہاہے کہ حماس کا ردعمل منفی تھا۔ اسرائیلی نشریاتی ادارے نے ایک اسرائیلی اہلکار کے حوالے سے کہا کہ حماس نے وٹکوف کی تجویز کو موثر طریقے سے مسترد کر دیا ہے ۔ ایک اسرائیلی اہلکار نے وٹکوف تجویز میں حماس کی ترامیم پر تبصرہ کرتے ہوئے اسرائیلی اخبار کو بتایا کہ تحریک نے امریکی ایلچی کے منصوبے کو مسترد کر دیا اور ایک نئی تجویز تیار کی۔اخبار نے ایک اسرائیلی اہلکار کے حوالے سے کہا کہ حماس کے ردعمل نے معاہدے کا دروازہ بند کر دیا ہے ۔ اخبار نے اطلاع دی ہے کہ حماس نے اپنے ردعمل میں سات سال تک کی جنگ بندی، نئے امدادی ماڈل کی منسوخی اور گذشتہ مارچ سے اسرائیلی فوج کے ان علاقوں سے انخلا کا مطالبہ کیا ہے جن پر اس نے حملہ کیا
تھا۔حماس نے اعلان کیا کہ اس نے ثالثوں کو امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف کی اپنی حالیہ تجویز پر اپنا ردعمل پیش کر دیا ہے ۔ حماس نے ایک پریس بیان میں کہا کہ قومی مشاورت کے ایک دور کے انعقاد کے بعد ہم نے آج ثالثوں کے سامنے امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف کی حالیہ تجویز پر اپنا ردعمل پیش کیا ہے تاکہ ایک مستقل جنگ بندی، غزہ کی پٹی سے جامع انخلا اور ہمارے لوگوں کو امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں