میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتخابات مسترد کرتے ہیں، حکومتیں عوام کی مرضی سے بنیں گی، مولانا فضل الرحمان

انتخابات مسترد کرتے ہیں، حکومتیں عوام کی مرضی سے بنیں گی، مولانا فضل الرحمان

ویب ڈیسک
اتوار, ۲ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فروری کے انتخابات کو مسترد کرتے ہیں، ووٹ عوام کا حق ہے ، حکومتیں عوام کی مرضی سے بنیں گی۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اداروں کا احترام ہے ، ہم پارلیمنٹ کو عوام کا نمائندہ ادارہ سمجھتے ہیں، اس میں عوام کے نمائندے ہونے چاہئیں، جاسوسی کے نمائندے نہ ہوں، ہم فوج کی عزت کرتے ہیں، اس ملک کو بنانے میں تمہارا کوئی کردار نہیں لیکن توڑنے میں ہے ، حالات کو وہاں تک نہ لیکرجاؤں جہاں سے تم اور ہم واپس نہ آسکیں۔سربراہ جے یو آئی (ف) نے مزید کہاکہ انگریز سے آزادی تم نے حاصل نہیں کی، میرے اکابرین نے حاصل کی، اگرہم 100 سال انگریزوں سے لڑسکتے ہیں تو ان سے بھی لڑسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے کہا تھا اس ملک میں جمہورہت ہوگی لیکن جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے ، 25سال سے ہماری معیشت گرتی جارہی ہے ، دوسری قومیں ترقی کر رہی ہیں اور ہم گرتے جا رہے ہیں، معیشت گرنے کی وجہ مخصوص گھرانے اور ادارے ہیں۔مولانافضل الرحمان نے کہا کہ آج کسانوں کا برا حال ہے ، ان سے گندم خریدی نہیں جارہی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں