میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
متنازع ٹوئٹ، ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے 3رہنما طلب کرلیے

متنازع ٹوئٹ، ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے 3رہنما طلب کرلیے

ویب ڈیسک
اتوار, ۲ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

ایف آئی اے نے عمران خان کے متنازع ٹوئٹ پر پی ٹی آئی کے 3سینئر رہنمائوں کو طلب کرلیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس اکائونٹ سے شیخ مجیب الرحمن کے متعلق ویڈیو اور ٹوئٹ والے معاملے میں ایف آئی اے نے مزید تین پی ٹی آئی رہنمائوں کو 5 جون کو 11 بجے طلبی کے نوٹس جاری کردیے ہیں ۔متن کے مطابق عمر ایوب، بیرسٹر گوہر خان اور رئوف حسن کو شامل تفتیش کیا گیا ہے ۔متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی، جس سے عوام میں خوف اور بے چینی پھیلنے کا خدشہ ہے ۔متن کے مطابق اِس اشتعال انگیزی سے عوام کو ریاست اور اداروں کے
خلاف قانون ہاتھ میں لینے پر بھی اکسایا جا سکتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں