میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتخابات میں مسلم لیگ سے انتخابی اتحاد جہانگیر ترین کی جلد لندن روانگی متوقع

انتخابات میں مسلم لیگ سے انتخابی اتحاد جہانگیر ترین کی جلد لندن روانگی متوقع

ویب ڈیسک
جمعه, ۲ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن )سے ایڈجسٹمنٹ یا انتخابی اتحاد کیلئے جہانگیر ترین کی جلد لندن روانگی متوقع ہے ٓذرائع کے مطابق جہانگیر خان ترین کے اہم سیاستدانوں اور پی ٹی آئی کے ناراض و الگ ہونے والے رہنماؤں سے قریبی رابطے اورملاقاتیں کیں ۔سینئر رہنما جہانگیر ترین نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کیساتھ بھی ابتدائی مشاورت کرلی ۔ ذرائع کے مطابق مستقبل میں سیاسی طور پر ساتھ چلنے پر بھی ابتدائی مشاورت کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کے سابق اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز سے رابطے مکمل کرلئے۔ ترین کے قریبی ذرائع کے مطابق اب تک تحریک انصاف کے پچاس سے زیادہ سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ترین گروپ کو اپنی حمایت کا یقین دلا چکے ہیں۔آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن سے ایڈجسٹمنٹ یا انتخابی اتحاد کیلئے جہانگیر ترین کا لندن جانے کا بھی پلان ہے ،جہانگیر ترین کا دورہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین قائد ن لیگ نوازشریف سے ملاقات کرینگے ،ملاقات میں ترین گروپ اور ن لیگ کے درمیان آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور تعاون کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق (ن )لیگ نے جہانگیر ترین کی حالیہ سرگرمیوں اور جوڑ توڑ پر کچھ تحفظات کا اظہار کیا تھا، ذرائع کے مطابق ترین نے وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف پیغام بھجوایا کہ ان کی سیاسی کوششیں (ن )لیگ کیلئے نقصان دہ نہیں ہونگی


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں