میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ،ایک ماہ میں ڈکیتی مزاحمت پر 19 شہری قتل، درجنوں زخمی

کراچی ،ایک ماہ میں ڈکیتی مزاحمت پر 19 شہری قتل، درجنوں زخمی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

شہرقائد میں پولیس بے رحم اسٹریٹ کرمنلز کو نکیل ڈالنے میں ناکام ہوگئی۔شہرمیں گزشتہ ماہ مئی کے دوران 19 شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل اور درجنوں زخمی کردیئے گئے۔کراچی میں بڑھتے اسٹریٹ کرائم کے مقابلے میں کراچی پولیس اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے جب کہ بے لگام ڈاکو آزادانہ طور پر شہریوں سے لوٹ مار اور انہیں جان سے مارنے و زخمی کرنے سے بھی دریغ نہیں کر رہے۔گزشتہ ماہ مئی کے مہینے میں ڈاکوئوں کی سفاکانہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں باپ ، بیٹا ، پولیس اہلکار ، دکان دار ، محنت کش اور دیگر شہری شامل ہیں۔مئی میں سب سے زیادہ واقعات ڈسٹرکٹ ایسٹ میں پیش آئے، جن میں ڈکیتی مزاحمت پر 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 شہریوں کو قتل کیا گیا ۔ڈسٹرکٹ ویسٹ میں بے لگام ڈاکوئوں نے 6 شہریوں کی جان لی ۔ڈسٹرکٹ کیماڑی اور ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوئوں نے 2 ،2 شہریوں کو ابدی نیند سلا دیا جب کہ ڈسٹرکٹ کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوئوں نے پہلے بیٹے کو اور ایک ہفتے کے بعد اس کے باپ کو بھی فائرنگ کر زندگی سے محروم کر دیا۔ڈسٹرکٹ سائوتھ اور ڈسٹرکٹ سٹی میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی کوئی واردات رپورٹ نہیں ہوئی ۔گزشتہ ماہ مئی کے اعداد شمار کے مطابق 30 اپریل اور یکم مئی کی درمیانی شب گلشن اقبال بلاک 11 میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے کیبن کا مالک 30 سالہ احسن جاں بحق ہوا ۔4 مئی کو منگھوپیر کے علاقے اورنگی ٹائون الطاف نگر 100 فٹ روڈ پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ایم کیو ایم پاکستان کے یوسی کمیٹی کے ممبر 52 سالہ عبدالسلام کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ۔5 مئی کو اورنگی ٹائون 14 نمبر غزالہ اسکول کے قریب کریانہ کی دکان پر ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 30 سالہ شبیر جاں بحق ہوا ۔6 مئی کو سرجانی ٹائون میں فرحین ہال کے قریب ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے پولیس اہل کار عظیم اقبال کو قتل کیا ۔7مئی کو گلبہار کے علاقے سینیٹری مارکیٹ کی دکان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پلمبر 25 سالہ دانیال جاں بحق اور 50 سالہ سلیم کو ڈاکووں نے زخمی کر دیا ۔8 مئی کو منگھوپیر گلزار آباد میں رقم اور موبائل فون چھینے کی کوشش کے دوران ڈاکووں کی فائرنگ سے 28 سالہ خانزادہ جاں بحق ہوا ۔11 مئی کو کورنگی کلو چوک کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر اظہر حسین کو قتل کیا گیا ، 12 مئی کو ٹیپو سلطان کے علاقے میں بریانی سینٹر میں ڈکیتی مزاحمت دکان کے ملازم 52 سالہ عظیم کو قتل اور مالک فضل محمد قادری کو ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں