میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو حماد اظہر اور اسد قیصر کی گرفتاری سے روک دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو حماد اظہر اور اسد قیصر کی گرفتاری سے روک دیا

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو سابق وفاقی وزیر حماد اظہر اورسابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی گرفتاری سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کیس میں لاہورمیں درج مقدمے میں سابق وفاقی وزیرحماد اظہرکی5 ہزارروپے کے مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظورکرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے حماد اظہر کو11روز میں مقامی عدالت کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی حماد اظہراپنے وکیل فیصل چودھری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر کی گرفتاری سے بھی روک دیا۔ اسد قیصر کے خلاف پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے مقدمات درج ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسد قیصر کی درخواست پرسیکریٹری داخلہ اوردیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ اوردیگر فریقین کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔ عدالت نے اسد قیصر کے خلاف چاروں صوبوں اور ایف آئی اے میں درج مقدمات کی تفصیل طلب کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں