میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گورنرراج کے نفاذکااختیارآئین میں درج،استعمال کب ہوگا،خالد مقبول صدیقی

گورنرراج کے نفاذکااختیارآئین میں درج،استعمال کب ہوگا،خالد مقبول صدیقی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان،ڈپٹی کنوینروسیم اختر اور تا جر برداری کے ہمر اہ بہا در آبا د مر کز سے متصل پا رک میں ایک ہنگامی پر یس کانفر نس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ شہر کر اچی کو ڈاکوں،لیٹروں، رشوت خو روں کے رحم وکر م پر چھو ڑ دیا گیا ہے ریا ست کا کر دار ایک ماں کا کر دار ہو تا ہے لیکن بد قسمتی سے اس شہر کو پیپلز پا رٹی کی متعصب اور ظا لما نہ حکو مت کے حو الے کر دیا گیا ہے یہ شہر کر اچی دینے والے ہا تھو ں میں شما ر کیا جا تا تھا اور آج اسے مانگنے والے شہر میں تبد یل کر نے کی سازش کی جا رہی ہے تا جر بر داری نے جو مطا لبا ت سامنے رکھے ہیں متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان ان کے ساتھ ہے اس میں گو ر نر راج کا بھی مطالبہ سامنے آیا ہے میر ا وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف سے سوال ہے کہ گو رنر راج کے نفا ذ کا اختیار آئین میں کیو ں درج ہے اور یہ کب استعما ل ہو گا اگر کسی ملک کو تبا ہ کر نا ہو تو اس کیلئے فوج یا کسی سازشی طا قتو ں کی ضرورت نہیں پیپلز پا رٹی جیسی بد عنو ان اور متعصب حکو مت ہی کا فی ہے اور پیپلز پا رٹی سے مطا لبہ کر نے کے بجا ئے ہمیں اس کو متنبہ کر نا ہو گا۔یہا ں وزیر اعظم پاکستان اور این سی او سی کے سربر اہ کے سامنے بھی آپ کے مطالبا ت رکھیں گے اور شہر کر اچی کو تبا ہ ہو نے سے بچائیں گے وزیر اعظم پاکستان کو یہا ں سے 14ایم این اے ملے اور وہ اس شہر کو بچانے میں ناکام نظر آتے ہیں جو تا ریخ میں لکھا جائیگا اس شہر کی با ری دینے کے لحاظ سے ختم ہو رہی ہے اور اب دوسرے صوبے کے لو گو ں کے دینے کی باری ہے یہ وفا ق کو 70فیصد ریو نیو دیتا ہے لیکن اس کی آبا دی 70فیصد نہیں ہے اور اب ہم جنو بی سندھ صوبے کی با ت کر ینگے صوبہ مانگنا غداری نہیں بلکہ اس کو غداری کہنے والے غدار ہو تے ہیں اس سلسلہ میں کر اچی، حید را با د، نو اب شاہ، سکھر اور میر پو ر خا ص کی عوام سے مینڈ یٹ لے چکے ہیں ہم مطا لبہ کر تے ہیں کہ کر اچی، حید ر آبا د، میر پور خا ص کو آفا ت زدہ قرار دیتے ہو ئے تمام یو ٹیلٹی بلز اور ٹیکسزمعاف کر ے انگر یز وں کے زما نے کا کمشنر ی نظام ہم نے مشرف کے دور میں ختم کر ادیا تھا لیکن انگر یز وں کے غلا مو ں نے اسے ہم پر دوبا رہ مسلط کر دیا۔ہم وزیر اعلی سندھ کو با ور کر اتے ہیں کہ اگر اس نظام کے تحت ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر نے شہر یو ں کے ساتھ بد تمیز ی کی تو پھر ہما رے ہا تھ انکے گر یبا نو ں تک جا ئینگے جہا ں تک کا روبا ر کے اوقات کی با ت ہے تو اگر واقع کرو نا موجو د ہے تو کا روبا ر 24گھنٹے کھو لنے کی اجا زت دی جا ئے۔تا جر وں کیخلا ف ذیا دتی اور متعصبانہ رویے کے خلا ف ہم نے صوبا ئی اسمبلی میں قرار داد جمع کر ادی ہے اور کل قومی اسمبلی میں بھی جمع ہو جائیگی۔اس مو قع پر ڈپٹی کنوینر وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیو ایم گز شتہ دو سالو ں سے حکو مت سندھ کی کورونا پا لیسی پر نظر رکھے ہو ئے ہے اور تا جر وں کو آن بو رڈ لیکر سب کے پاس جا رہی ہے لیکن مسائل جوں کے توں ہیں پچھلے سال کی طر ح اس سال بھی مشتر کہ پر یس کا نفر نس کر رہے ہیں اور ایم کیو ایم پاکستان تا جر وں کے مسائل حل کرائیگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں