میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر اعظم سے اسد عمر اور گور نرسندھ کی ملاقات ،کراچی پیکیج کے حوالے سے اہم فیصلے

وزیر اعظم سے اسد عمر اور گور نرسندھ کی ملاقات ،کراچی پیکیج کے حوالے سے اہم فیصلے

ویب ڈیسک
منگل, ۲ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان سے وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی جس میں کراچی پیکیج کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ۔ پیر کو ہونے والی ملاقات میں صوبہ سندھ اور خصوصا کراچی میں تعمیر وترقی کے وفاقی منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔وزیر اعظم نے شہر قائد میں پانی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ اور خصوصا کراچی کی عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے ۔ انہوںنے کہاکہ صوبہ سندھ کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور وفاقی حکومت صوبہ سندھ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد سندھ کا دورہ کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں