میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عید کے بعد ہم سڑکوں پر آجائیں گے ، نفیسہ شاہ

عید کے بعد ہم سڑکوں پر آجائیں گے ، نفیسہ شاہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عید کے بعد ہم سڑکوں پر آ جائیں گے ، ریاست کے ہر ستون کے ساتھ حکومت تصادم کا راستہ اختیار کر رہی ہے ۔پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے حیدرآباد میں عاجز دھامرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں ہمیں جگہ نہیں دی جا رہی ۔انہوں نے کہا کہ فاٹا میں سول ملٹری تعلقات بگاڑنے میں حکومت کا بڑا ہاتھ ہے ، حکومت نے تیسرا تصادم میڈیا کے ساتھ کیا ہے ، میڈیا سنسر شپ عروج پر ہے ۔نفیسہ شاہ نے سوال کیا کہ سکھر سے حیدرآباد موٹر وے سیکشن کیوں ختم نہیں ہو رہا؟ ایک صوبہ اپوزیشن میں ہے ، حکومت اس سے تصادم کر رہی ہے ۔رہنما پی پی پی نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے عدلیہ سے تصادم کا بھی شوق پورا کر لیا ہے ، ایسا تاثر دیا جا رہا ہے کہ احتساب صرف پیپلز پارٹی کا ہو رہا ہے ۔اس سے قبل پیپلز پارٹی کے خاتون رہنما نفیسہ شاہ کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ رات کی تاریکی میں ڈا کہ ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کا خون نچوڑ کر حکومت چلائی جا رہی ہے ، جب ادھار پر پیٹرول مل رہا ہے تو عوام کو ریلیف کیوں نہیں ملتا؟


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں