میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا نے بھارت کا تجارتی ترجیحی پروگرام معطل کردیا

امریکا نے بھارت کا تجارتی ترجیحی پروگرام معطل کردیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۲ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

امریکا کی جانب سے بھارت کو دیا گیا تجارتی ترجیحی پروگرام معطل کر دیا گیا ۔وائٹ ہائوس سے جاری بیان کے مطابق صدرٹرمپ نے بھارت کو جی ایس پی ملک کے درجے کے خاتمے کا حکم نامہ جاری کر دیا ، بھارت کو جی ایس پی معطلی پر عملدرآمد کا اطلاق 5جون سے ہوگا۔امریکا کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا کہ بھارت کو ایگزیکٹو آرڈر کے تحت 24نومبر 1975 میں جی ایس پی درجہ دیا گیا، تاہم بھارت اب اپنی منڈیوں تک مناسب رسائی اور یکساں مواقع فراہم کیے جانے کی یقین دہانی کرانے میں ناکام ہوا ہے ، جس کے بعد اس سے جی ایس پی ملک کا درجہ واپس لیا جا رہا ہے ۔فیصلے میں امریکی صدر نے کہا کہ جی ایس پی درجہ واپس لینے کے لیے کانگریس کو 60روز پہلے مطلع کرنا ہوتا ہے ، انہوں نے 4مارچ کو کانگریس کو اس بارے میں آگاہ کر دیا تھا۔جی ایس پی ٹریڈ پروگرام کے ذریعے ترقی پزیرممالک امریکا کے لیے بغیر ڈیوٹی ادا کیے مصنوعات برآمدات کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں