میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ لائیواسٹاک ، ڈائریکٹر کی غیر رجسٹرڈ گاڑی و ڈیڑھ کروڑ غائب

محکمہ لائیواسٹاک ، ڈائریکٹر کی غیر رجسٹرڈ گاڑی و ڈیڑھ کروڑ غائب

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ لائیو اسٹاک کی افسر کی گاڑی کروڑوں روپے سمیت گم ہونے کا انکشاف، ایک ہفتہ قبل ڈائریکٹر رانا احتشام کی گاڑی حیدرآباد سے کراچی کیلئے روانہ ہوئی، گاڑی میں ڈیڑھ کروڑ روپے منتقل کئے جا رہے تھے، لونی کوٹ کے قریب گاڑی پیسوں سمیت گم ہوگئی، ڈرائیور کو تین دن حراست میں رکھ کر چھوڑ دیا گیا، تھانہ لونی کوٹ میں صرف گاڑی چھیننے کی شکایات درج کی گئی، گاڑی لائیو اسٹاک کے اکائونٹنٹ صدام شاہ نے ڈرائیور جاوید جونیجو کے ساتھ روانہ کی تھی، ذرائع، مامرے کا علم نہیں ہے، سیکرٹری لائیو اسٹاک، تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک کی افسر کی گاڑی کروڑوں روپے سمیت گم ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع دے ملنی والی معلومات کے مطابق ایک ہفتہ قبل بدھ کے دن محکمہ لائیو اسٹاک کے اکائونٹنٹ صدام شاہ نے ویٹز 2013ع بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی ڈرائیور جاوید جونیجو کے ساتھ کراچی روانہ کی، ذرائع کے مطابق گاڑی میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم اور پچاس انچ کی ایل سی ڈی موجود تھی، گاڑی لونی کوٹ تھانے کے حدود میں گم ہوگئی جس پر اکائونٹنٹ صدام شاہ نے تھانہ لونی کوٹ میں صرف گاڑی چھینے کی شکایات درج کرائی، شکایت کی مطابق نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی چھین کر ڈرائیور کو یرغمال بنایا اور ڈرائیور کو کاٹھوڑ کے حدود میں چھوڑ کر گاڑی لے کر فرار ہوگئے، ذرائع کے مطابق پولیس نے ڈرائیور جاوید جونیجو کو تین دن حراست میں رکھ کر رہا کردیا، ذرائع کے مطابق گاڑی پیسوں کو رانا احتشام نامی لائیو اسٹاک کے ڈائریکٹر اینمل بریڈنگ کے بحریہ ٹاؤن میں موجود گھر پر منتقل کیا جا رہا تھا، ذرائع کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک کے سسٹم کے ملازمین نے ہی پئسوں پر ہاتھ صاف کرکے گاڑی گم کردی ہے، ذرائع کے مطابق سسٹم کی پئسوں کی منتقل اکثر بغیر نمبر پلیٹ گاڑی کے ذریعے کی جاتی ہے اور مذکورہ گاڑی بھی سسٹم کے تحت جمع ہونے والے پئسے کراچی منتقل کر رہی تھی، روزنامہ جرات کی جانب سے رابطہ کرنے پر سیکرٹری لائیو اسٹاک ڈاکٹر حفیظ سیال نے موقف دیا کہ انہیں اس واقعے کا علم نہیں ہے تام سیکرٹری نے واقعے کی تردید و تصدیق سے گریز کیا، اس سلسلے میں روزنامہ جرات کی جانب سے رابطہ کرنے پر ڈائریکٹر اینمل بریڈنگ رانا احتشام نے کہا یہ نجی مسئلہ ہے، پولیس کو ہی اختیار ہے کہ وہ اس مامرے میں پوچھ گچھ کرے، گاڑی میں پئسے موجود نہیں تھے، روزنامہ جرات کی جانب سے پر اکائونٹنٹ صدام شاہ نے بتایا کہ گاڑی ڈائریکٹر رانا احتشام کی تھی اور کراچی جا رہی تھی تاہم اس میں ڈیڑھ کروڑ روپے موجود نہیں تھے، ایس ایچ او لونی کوٹ صغیر سانگی نے روزنامہ جرأت کو بتایا کہ واقعہ ان کے حدود کا نہیں ہے، گاڑی گڈاپ کی حدود میں چھینی گئی تاہم ان کے پاس صرف گاڑی اور اس میں موجود ایل سی ڈی چھیننے کی شکایات درج کرائی گئی ہے، روزنامہ جرات کو موصول سی سی ٹی وی فوٹیج میں گم ہونے والی گاڑی بغیر نمبر پلیٹ کے ہے، ذرائع کے مطابق گاڈی حیدرآباد کی ایک مقامی شوروم سے خریدی گئی اور اسے اپنے نام منتقل نہیں کرایا گیا تھا، ذرائع کے مطابق سسٹم کے افراد شورمز سے گاڑی خریدتے ہیں لیکن ان کی فائل ٹرانسفر نہیں کرواتے اور پرانے فائل پر ہی گاڑی کو چلایا جاتا ہے، ذرائع کے مطابق مذکورہ کام کیلئے شورمز سے گاڑیاں تبدیل کروانا معمول ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں