میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرپشن کا ملک سے خاتمہ ہونے والا ہے ، شہباز شریف

کرپشن کا ملک سے خاتمہ ہونے والا ہے ، شہباز شریف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن کا ملک سے خاتمہ ہونے والا ہے ، ہم سب مل کر پاکستان کو انشااللہ اس کا جائز مقام دلوائیں گے اور جلد پاکستان اقوام عالم میں اپنا جائز مقام حاصل کر لے گا۔لاہور میں عالمی یوم مزدور کے موقع پر اپنی ذاتی رہائش گاہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ محنت کش ہم سب کے لئے سرمایہ حیات ہیں، مزدوروں کی تحریک شکاگو سے چلی اور پھر پوری دنیا میں پھیل گئی، آپ کو دل کی گہرائیوں سے اپنے گھر میں مدعو کیا ہے ، آج آپ سرکاری گھر میں مہمان نہیں، بلکہ محمد شریف کے گھرانے میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ میرے مہمان ہیں، یہ دعوت نواز شریف اور میری طرف سے ہے ، دلی خوشی ہے کہ مجھے آپ کی مہمان نوازی کا موقع ملا ہے ، بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت ہیں، زندگی غریب آدمی پر تنگ ہے ۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی کو تنگ بنایا ہوا ہے ، تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے لیکن یہ مہنگائی کا متبادل نہیں، روز کے اخراجات مزدور بڑی مشکل سے برداشت کرتا ہے ،شہباز شریف نے کہا کہ کھربوں روپے کرپشن کی نذر ہو رہے ہیں، انہیں واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں، مزدور کی تنخواہ میں اضافے کی کوشش کریں گے ، شاہ خرچیوں میں کمی لانے کی کوشش کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں