میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ کے احکامات، کراچی میں تجاوزات کے خاتمے کی مہم شروع

سپریم کورٹ کے احکامات، کراچی میں تجاوزات کے خاتمے کی مہم شروع

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے بعد کراچی میں مصروف سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم ٹریفک کے لئے رکاوٹ بننے والی تجاوزات کے خاتمے کی مہم شروع کر دی گئی، ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع میں اقدامات اور کارروائی کی رپورٹ کمشنر کو پیش کر دی۔کمشنر کراچی سید محسن نقوی نے ہدایت دی کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اداروں سے مضبوط رابطہ رکھیں، ان کی مدد کریں۔رپورٹ کے مطابق متعلقہ اداروں اور ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے علاقوں میں ان سڑکوں کی نشاندہی کر لی جہاں تجاوزات ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ اور پیدل چلنے والوں کے لئے مشکلات ہیں، ان تجاوزات کو ان کی نوعیت اور تقاضوں کے مطابق بتدریج ہٹایا جارہا ہے ، کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو کارروائی سے آگاہ رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔شاہ فیصل کالونی میں شمع شاپنگ سینٹر شاہ فیصل کالونی نمبر 3 کلمہ چوک عظیم پورہ روڈ پر کارروائی کر کے تجاوزات ہٹائی گئیں، بلدیہ عظمیٰ اور ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مل پو لیس کی مدد سے کارروائی کی گئی۔اسی طرح ضلع جنوبی میں انسداد تجازات ٹیم بلدیہ عظمیٰ کے ساتھ مل کر آئمہ رام پتم داس روڈ لیاری اور شو مارکیٹ گارڈن میں کارروائی کر کے تجازات ہٹا دی گئیں۔ڈپٹی کمشنر کیماڑی جنید اقبال نے کمشنر کو رپورٹ میں بتایا کہ دیہہ موچ بلاک ایک ایل ڈی اے 42 سکیم میں کارروائی کر کے 30 ایکڑ سرکاری زمین پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں کارروائی کی گئی ،تجاوزات کے خاتمہ کی اس کارروائی میں ضلعی انتظامیہ اور اینٹی اینکروچمنٹ فورس نے حصہ لیا۔زمین ایل ڈی اے کی ملکیت تھی جو کارروائی مکمل کر کے ایل ڈی اے کے حوالے کر دی گئی۔ڈپٹی کمشنر وسطی فواد غفار نے کمشنر کو آگاہ کیا کہ ضلع وسطی میں ٹریفک میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کے خلاف بلدیہ عظمی کے ساتھ مل کر 2 مئی کو مہم شروع کی جائے گی، جو ایک ہفتہ تک جاری رہے گی ،کارروائی کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس حکام کو الرٹ کر دیا گیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں