ایس بی سی اے ،پٹہ سسٹم مافیا کا کنٹرول فیصل میمن کے پاس ،ڈائریکٹر اسحاق کھوڑو بے اختیار
شیئر کریں
(رپورٹ: آصف سعود) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی پٹہ سسٹم مافیا کا کنٹرول فیصل میمن کے پاس آنے کے بعد ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اسحاق کھوڑو بے اختیار ہوگئے ایس بی سی اے میں پٹہ سسٹم مافیا سے اعلیٰ حکام کی ناراضگی کے بعد اسحاق کھوڑو صرف چند روز کیلئے بااختیار ڈی جی ایس بی سی اے رہے فیصل میمن کی پٹہ سسٹم مافیا نے ڈائریکٹر جنرل کو عہدے سے ہٹانے کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں، کراچی کے چند سالوں میں ابھرتے ہوئے ایک بلڈر نے فیصل میمن کو اپنا پارٹنر بناکر شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے انبار لگادیئے، فیصل میمن ایک معروف بلڈر کے دو دفاتر سے اپنا نیٹ ورک چلاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں پٹہ سسٹم مافیا کا کنٹرول فیصل میمن کے حوالے کردیا گیا ہے ماضی میں شہزاد آرائیں اور فیصل میمن مل کر پٹہ سسٹم چلاتے تھے لیکن شہزاد آرائیں نے اپنا کنٹرول قائم کرکے فیصل میمن کو محدود کر رکھا تھا لیکن جب ایس بی سی اے میں پٹہ سسٹم مافیا اور پٹہ سسٹم کے خلاف ایس بی سی اے افسران کا گروپ بنا تو اس کا ذمہ دار شہزاد آرائیں کو ٹھہرایا گیا جس کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں پٹہ سسٹم کا سارا کنٹرول فیصل میمن کے حوالے کردیا گیا۔ ذریعے کا کہنا ہے کہ فیصل میمن کی جانب سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں پٹہ سسٹم کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو ایک بار پھر بے اختیار ہوگئے ہیں جن دنوں پٹہ سسٹم کے شہزاد آرائیں سے اعلیٰ افسران کی ناراضگی تھی تو ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کو مکمل بااختیار بنادیا گیا تھا لیکن فیصل میمن کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد اسحاق کھوڑو کی حیثیت ایک کٹھ پتلی کی ہوگئی ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ فیصل میمن کی پٹہ سسٹم مافیا ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کو تبدیل کرانے کیلئے سرگرم ہوگئی ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ فیصل میمن کراچی کے چند سالوں میں ابھرتے ہوئے ایک معروف بلڈر کا پارٹنر بن گیا ہے جس کے بعد مذکورہ بلڈر نے کراچی میں بڑے پیمانے پر زرعی اور جنگلات کی زمیوں پر اپنے پروجیکٹ لانچ کئے ہیں ذریعے کا کہنا ہے کہ پٹہ سسٹم کا فیصل میمن کراچی کے حال ہی میں معروف ہونے والے بلڈر کے کلفٹن اور ڈالمیا کے قریب دفتر کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرتا ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ مذکورہ بلڈر دعویٰ کرتا ہے کہ وہ سندھ کے ایک صوبائی وزیر کا بھی پارٹنر ہے یزہی وجہ ہے کہ ایس بی سی اے کو مذکورہ معروف بلڈر کے کسی بھی غیر قانونی پروجیکٹ پر کارروائی کی اجازت نہیں ہے مذکورہ معروف بلڈر خود کو کراچی کا ملک ریاض بنانا چاہتا ہے اہم ذریعے کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے افسران کو فیصل میمن براہ راست احکامات دے رہا ہے جبکہ وہ روزانہ ڈی جی ایس بی سی اے کو بھی حکم دینے لگا ہے اور ایک اعلیٰ سرکاری عہدہ رکھنے والا سرکاری افسر فیصل میمن جیسے پٹہ سسٹم مافیا کے سامنے بے بس ہے جرأت کو ذریعے نے بتایا ہے کہ ڈی جی اسحاق کھوڑو اس ساری صورتحال سے خود دلبرداشتہ ہیں اور اس کا برملا اظہار ایس بی سی اے کے بعض سینئر افسران کے سامنے کرچکے ہیں۔