میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ ترقیات کراچی میں روڈ کٹنگ مافیا بے لگام

ادارہ ترقیات کراچی میں روڈ کٹنگ مافیا بے لگام

ویب ڈیسک
منگل, ۲ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ/ جوہر مجید شاہ )ادارہ ترقیات کراچی روڈ کٹنگ مافیا بے لگام سندھ حکومت سمیت ادارے و شہریوں کے اربوں روپے کے ٹیکسیز ڈوبو دئے کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے ” محکمہ جاتی و پرائیویٹ مافیا ” کے نشانے پر چیف انجینئر ندیم اقبال کے لاڈلے فرنٹ مین دست راست کھلاڑی ڈپٹی سپرٹنڈنٹ سید عین پی ٹی سی ایل ٹھکیدار وزیر حیدر ایکسین سرجانی طارق جلیل اے سی جمال الدین اے ای ای ناصر حمید کے علاؤہ 2 سے 3 ورک چارجڈ ملازمین بھی بہتی گنگا میں اشنان کررہیں ہیں ابھی کنٹریکٹ کے نام پر کروڑوں کا ٹیکہ ” پکے مستقل ہونے کے بعد ادارے کا کام تمام ” بھاری وصولیوں کے حدف کیساتھ شہر کو تاراج کرنے میں مصروف اپنے فرائض منصبی ” عہدے ” اختیارات ” مال بناؤ مشن میں تبدیل کر دئے ” اسکیم 33 گلزار ہجری میں لگ بھگ 15 کلو میٹر روڈ کھود ڈالی ” کروڑوں روپے کا چالان جیب بھاری کرتے ہوئے محض 6 لاکھ کا بنا دیا بعد ازاں بھانڈا پھوٹنے پر 2 اعشاریہ 4 کلو میٹر روڈ کٹنگ کا چالان 33 لاکھ کا بنایا گیا مگر ہاتھ کی صفائی اور وصولیوں کے بادشاہ و بازیگر ” سید عین ” نے چالان کی رقم میں ردوبدل کرتے ہوئے پھر محض 6 لاکھ کا جاری کردیا جبکہ واضح رہے کہ اسکیم 33 میں 15 کلو میٹر روڈ کھود دی گئی ہئے جسے مزید 13 کلو میٹر۔ کھودنا ہئے اور کل 28 کلو میٹر روڈ کھودی جائگی یاد رہے کہ 28 کلو میٹر کا چالان کروڑوں میں بنتا ہئے یہاں غور طلب بات یہ بھی ہئے کہ اس سڑک کی کٹنگ کا اجازت نامہ منسوخ کردیا گیا ہئے مگر بااثر و طاقتور محکمہ جاتی مافیا نے سندھ حکومت سمیت پورے ادارے اور ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کے خلاف کمر کس لی ہئے اسکیم 33 گلزار ہجری میں فاریہ چوک تا مدارس چوک تک مزکورہ روڈ کھودی گئی ہئے روڈ سے متصل سوسائٹیوں جن میں کے ڈی اے سوسائٹی ” گوالیار سوسائٹی ” پیلی بھیت سوسائٹی ” ملک سوسائٹی ” کاغان سوسائٹی ” کوئٹہ ٹاؤن ” نیو مرچنٹ سوسائٹی ” کے ڈی اے ہاؤسنگ سوسائٹی ” قابل ذکر ہیں ادارہ ترقیات کراچی کے ڈائریکٹر جنرل محمد علی شاہ کی جانب سے روڈ کٹنگ کے حوالے سے سخت احکامات جاری کئے گئے ہیں اور اس حوالے سے غفلت اور کوتاہی کے مرتکب عناصر کو سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا سامنا کرنے کا حکم نامہ جاری کر رکھا ہئے مگر دوسری جانب محکمے کی بااثر و طاقتور کالی بھیڑیں ” رشوت بازاری کے دھندے سے منہ موڑنے کو تیار نہیں محکمہ جاتی کرپٹ مافیا راشی افسران و اہلکاروں نے ڈی جی کے ڈی اے کے خلاف باقاعدہ طور پر محاذ بنا لیا ہئے محکمے کی کارکردگی اور تعمیر و ترقی ان عناصر کو برداشت نہیں اس حوالے سے محکمے کے کئی افسران نے نام نہ ظاہر کرنے پر بتایا کہ ایک مخصوص لابی ڈی جی کے ڈی اے کے خلاف متحرک ہئے جسکا سدباب اور فوری تدارک وقت کی ضرورت ہئے تاکہ روڈ کٹنگ مافیا کا خاتمہ ممکن ہو سکے وگر نہ شہر میں جاری تمام منصوبے اسی طرح تاراج کئے جاتے رہیں گے مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ ڈی جی کے ڈی اے سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی
کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں