میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کاآج سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کااعلان

حکومت کاآج سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کااعلان

ویب ڈیسک
پیر, ۲ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزارت توانائی نے اعلان کیا ہے کہ آج سے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بتدریج کمی ہوگی۔وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ آج سے بجلی کی پیداوار میں تقریبا 2000 میگاواٹ کا اضافہ ہوگا۔بیان کے مطابق زیادہ نقصانات والے فیڈرز کے سوا بیشتر علاقوں میں لوڈشیڈنگ 50 فیصد کم ہوجائے گی۔دوسری جانب لاہور میں لوڈشیڈنگ میں قدرے کمی آگئی ہے، لیسکو کے کوٹے میں 400 میگاواٹ کا اضافہ ہوا ہے۔لیسکو ذرائع کے مطابق اب مجبوری میں ایک دو گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوگی جبکہ دیہات اور چھوٹے شہروں میں دس، دس گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے۔جبکہوفاقی وزیر برائے بجلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ بجلی کی صورتحال کے پیش نظر 45 ہزار ٹن ایندھن فرنس آئل اور آر ایل این جی وزارت پٹرولیم سے مانگ لیا ہے۔گیپکو ہیڈ کوارٹر کے دورہ کے موقع پر گیپکو افسران و میڈیا نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 45 ہزار ٹن ایندھن فرنس آئل اور آر ایل این جی وزارت پٹرولیم سے مانگ لیا ہے،مئی کے مہینے میں وافر مقدار میں ہمارے پاس موجود ہوگا،کچھ پاور پلانٹ کو اس دور میں بھی پلانٹ صاف کرنے کی اجازت دی گئی، پاور پلانٹ رپیرنگ کی وجہ سے بند ہیں، وزیر اعظم نے قوم کو کہا تھا کہ کل سے بجلی بہتر ہونا شروع ہو جائیگی،اگلے ہفتے میں ہمیں 45ٹن آئل آنے کی توقع ہے،فرنس آئل بھی 7مئی سے دستیاب ہو گا۔وفاقی وزیر برائے بجلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ ہمیں پاور سیکٹر نہایت مشکل حالات میں ملا ہے، ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں،آر ایل این جی کی سپلائی ملنے سے کل سے ملک میں بجلی کی صورتحال بہتر ہونا شروع ہو جائیگی اور آئندہ چند روز میں بجلی بحران پر مکمل طور پر قابو پا لیا جائیگا،ہماری کوشش ہے کہ عید کے دنوں میں زیادہ سے زیادہ بجلی کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں